Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگِ عظیم دوم کے پائلٹ نے 99 برس کی عمر میں سائیکلنگ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

Now Reading:

جنگِ عظیم دوم کے پائلٹ نے 99 برس کی عمر میں سائیکلنگ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

جنگ عظیم دوم میں پائلٹ کی  خدامات اجام دینے والے کینتھ جُوڈ نے 99 سال عمر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

99 سالہ سائیکلسٹ نے گزشتہ ماہ سائیکلنگ کے ایک عالمی مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، جس میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی شامل تھے۔

کینیتھ جُوڈ نے اس دوڑ میں 26 دنوں میں 2,348 میل (3,779 کلومیٹر) کا سفر سائیکل پر طے کیا۔ جو اوسطاً 90 میل فی 24 گھنٹے سے زیادہ کا فاصلہ بنتا ہے۔

 سائیکل چلاتے ہوئے کینیتھ اپنے آبائی علاقے یارک شائر اور لیک ڈسٹرکٹ میں پُرسکون ماحول سے لطف اندوز بھی ہو رہے تھے۔ وہ واروکشائر کے ایک کیئر ہوم میں ہائی ٹیک ایکسرسائز بائیک کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

مسلسل پانچویں بار منعقد ہونے والے اس سالانہ مقابلے کا نام ’روڈ ورلڈز فار سینیئرز‘ رکھا گیا ہے۔

Advertisement

معمر افراد اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں اور ڈیمنشیا کے مریض بھی اس میں شریک ہو سکتے ہیں، جو ناروے کی فرم موٹی ٹیک کی بنائی ہوئی ’اسٹیشنری بائیکس‘ (جم والی سائیکل جو ایک جگہ نصب رہتی ہے) پر سائیکلنگ کرتے ہیں۔

یہ سائیکلنگ مشینیں کسی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے منسلک کر دی جاتی ہیں جہاں سے پھر اسے کسی ٹی وی یا مانیٹر سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ جب کوئی یہ سائیکل چلا رہا ہوتا ہے تو پھر وہ ایسے میں اپنے آپ کو حسین نظاروں سے گزرتے ہوئے بھی دیکھ سکتا ہے۔

کینیتھ جُوڈ نے دوسری بار اس مقابلے میں شرکت کی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے پائلٹ گذشتہ برس کے مقابلے میں ساتویں نمبر پر آئے تھے۔

اور وہ اس سال کی دوڑ کے لیے جنوری سے موٹی ویو بائیک پر ٹریننگ کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اب وہ بہتر کارکردگی دکھانا چاہتے تھے اور اس پر انہوں نے کام کیا کہ وہ ایک دن میں کتنے کلومیٹرز اور گھنٹے سائیکل چلا سکتاے ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں اس وقت سائیکلنگ کرتا تھا جب کوئی دوسرا میرے قریب نہیں ہوتا تھا، یعنی رات گئے یا صبح سویرے۔ رات کا عملہ میرے لیےمشروبات لانے میں اپنی مثال آپ تھا، میری توجہ سائیکلنگ پر مرکوز رہتی تھی تو اور اسے میں میری چائے ٹھنڈی ہو جاتی تھی۔‘

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ’ آپ کو اپنی رفتار پر توجہ مرکوز کرنی ہوتی ہے اور یہ اندازہ لگانا ہوتا ہے کہ آپ کتنا دور جا سکتے ہیں۔ کبھی کبھی میں یارکشائر اور دوسری جگہوں کو دیکھا اور جھیل کے علاقوں کی سیر کی۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر