Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس اولمپکس میں برقی فضائی ٹیکسیاں استعمال ہونے کا امکان

Now Reading:

پیرس اولمپکس میں برقی فضائی ٹیکسیاں استعمال ہونے کا امکان

مشہورکارٹون دی جیٹسنز میں دِکھائی گئی اڑتی ٹیکسیاں اب حقیقت میں اڑنے سے چند ہی قدم کے فاصلے پر ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیرس میں ہونےوالے 2024 کے اولمپکس میں مداحوں کو پیرس میں سفر کےلیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

فرانسیسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پیرس، شہر کی حدود سے باہر برقی فضائی ٹیکسیوں کا تجربہ شروع کرے گا۔

حکام کے مطابق حتمی مقصد دو فضائی راستوں کی تشکیل ہے تاکہ اولپکس میں ہجوم سے بچا جاسکے۔

کورمیلیس این ویکسن ایئر فیلڈ میں پونٹوائز ٹیسٹ سائٹ کو تجربے کےلیے مختص کیا گیا ہے جہاں تقریباً 30 ٹیکسی ساز ٹیسٹ کریں گے۔

پیرس ایئرپورٹ کے سی ای او آگسٹین ڈی رومنیٹ کا کہنا تھا کہ جو تجربے ہم شروع کررہے ہیں ان کی مثال یورپ میں نہیں ملتی۔

Advertisement

تاہم اڑتی ٹیکسیوں کے متعلق تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ متعدد بڑی فرمز ایئرفیلڈز پر ٹیسٹ کی جائیں گی۔

ان فرمز میں وولو کوپٹر، ایئر بس، ورٹیکل ایرو اسپیس اور اسینڈنس، لیلیم اور جوبی ایوی ایشن سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر