Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلی نظروں سے اوجھل مالک کی پوزشن کا احساس کرسکتی ہے: تحقیق 

Now Reading:

بلی نظروں سے اوجھل مالک کی پوزشن کا احساس کرسکتی ہے: تحقیق 

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر بلیوں کی نظرسے ان کا مالک اوجھل بھی ہوجائے تب بھی اس کی نقل و حرکت اور آواز سے وہ اس کی پوزیشن کا درست احساس کرسکتی ہیں۔

کیوٹو یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم ساہو تاکاگی کہتی ہیں کہ بلی اپنے مالک کے معاملے میں بھی بہت حساس ہوتی ہے اور صرف آوازوں کے اشارے سے ان کی درست پوزیشن معلوم کرلیتی ہے۔ اس طرح وہ دماغی طور پر اپنے مالک کی نگرانی کرتی رہتی ہے، یہاں تک کہ ساکت کھڑی یا بیٹھی ہوئی بلی بھی اپنے مالک کی غیر مرئی موجودگی کا احساس کرلیتی ہے۔

ساہو خود بھی بلیوں کو پالتی ہیں اور ان کے حساس کان اور سماعت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ بلی اپنے کانوں کو مختلف سمتوں میں موڑ سکتی ہے اور آنے والی آوازوں سے ایک نقشہ مرتب کرتی ہے جس میں وہ کسی کی موجودگی کا ادراک بھی کرسکتی ہے۔

بلیوں کی سماعت انہیں سننے کے علاوہ انسانوں کی طبعی موجودگی کا ادراک بھی دیتی ہیں۔ پہلے تجربے میں ان کے مالکان کی ریکارڈ شدہ آوازیں اسپیکروں پر سنائی گئیں جو ایک دوسرے سے دور رکھی گئی تھیں۔ تجربے میں مالک کی آواز پہلے ایک اور پھر دوسرے اسپیکر پر سنائی دیتی رہی۔

جب دو اسپیکروں کے درمیان مالک کی آوازیں ادھر ادھر منتقل ہوتی رہیں تو بلیاں مخمصے کی شکار رہیں۔ دیگر تجربات سے معلوم ہوا کہ بلی آواز سے اطراف اور مالک کی موجودگی کا پتا لگالیتی ہے۔ اس طرح ان کا دماغ قدرے پیچیدہ ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بلیوں کی نفسیات کے سند یافتہ ماہر انگرڈ جانسن کہتی ہیں کہ عمر کے ساتھ ساتھ بلی مالک سے قریب تر ہوتی رہتی ہے انہیں نہ پاکر مضطرب ہوجاتی ہے۔ وہ اپنے مالک کی آواز خوب پہچانتی ہے اور اجنبی آوازوں میں فرق محسوس کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر