Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات رات کو پیدل چلنے کےحوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

Now Reading:

متحدہ عرب امارات رات کو پیدل چلنے کےحوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار

ایک نئے بین الاقوامی سروے میں متحدہ عرب امارات کو لوگوں کے رات کوپیدل چلنے کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

گیلپ گلوبل لاءاینڈ آرڈر(امن وامان) 2021 کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کا95 فی صد اسکوررہا ہے اور اس کو رات کوبحفاظت چلنے کےلیے نمبرایک ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اس نے 93 فی صد اسکورکیا۔

یواے ای کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ’اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔‘

متحدہ عرب امارات امن و امان کےاعلیٰ ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبرپررہا اور اسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ان دونوں ملکوں نے بالترتیب 93 اور94 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

شیخ محمد نے ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا کہ’کمانڈرخلیفہ بن زاید کی دانش مندی ،محمد بن راشد کے وژن اور محمد بن زاید کی معاونت سے متحدہ عرب امارات نے نہ صرف رات کے وقت آبادی کے گھومنے پھرنے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے بلکہ گیلپ رپورٹ فار سیکیورٹی اینڈ آرڈر 2021 کے نتائج کے مطابق دنیا میں محفوظ ترین ممالک میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔اللہ یواے ای کی حفاظت کرے اور اس کی سلامتی کو دوام بخشے۔‘

Advertisement

گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک یہ ہیں: ناروے (94 فی صد)، متحدہ عرب امارات (93 فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد) اور فن لینڈ (92 فی صد)۔

رپورٹ کے مطابق جہاں تک تنہا چلنے والے افراد کے لیے پانچ محفوظ ترین ممالک کا تعلق ہے، توان میں سرفہرست ممالک یہ ہیں: متحدہ عرب امارات (95 فی صد)، ناروے (93 فی صد)، چین (91 فی صد)، سلووینیا (91 فی صد) اور تائیوان (89 فی صد)۔

اس رپورٹ کے نتائج قانون کی حکمرانی میں اپنی حفاظت اور سلامتی کے بارے میں لوگوں کے تصوروادراک پر مبنی تھے۔ یہ سروے 2020 اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران میں کیے گئے تھے۔اس عرصے میں کرونا وائرس کی وبا عروج پر تھی۔

اکتوبرمیں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی جاری شدہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات خواتین،امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس) انڈیکس 2021 میں بھی سرفہرست رہا تھا۔اس نے ’کمیونٹی سیفٹی کے تاثر‘کے زمرے میں سب سے زیادہ درجہ حاصل کیا اور 98.5 فی صد نمبر حاصل کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر