امریکی علاقے نیو انگلینڈ کے برطانوی کالونی کے دور شروع کے سکّوں میں سے ایک نایاب سکّہ ساڑے تین لاکھ ڈالرز (6 کروڑ 17 لاکھ 75 ہزار روے) میں نیلام ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق عام سکّوں کے ساتھ کینڈی کے برتن میں ملنے والے سکے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ توقع سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔
جاری بیان کے مطابق ایک شِلنگ کا چاندی کا سکّہ 1652 میں بوسٹن میں بنا جِسے ایک بے نام بولی لگانے والےنے خریدا۔
نیلام کرنے والے شخص کا خیال تھا کہ اس سکّے کی فروخت تین لاکھ متوقع ہے۔
سکّوں کے ماہر جیمز مورٹن نے ایک بیان میں کہا ’اس سکّے کی جانب ہونے والی اتنی توجہ سے میں حیران نہیں ہوں۔ ادا کی گئی رقم، جو اندازے سے زیادہ تھی، اس کی تاریخی اہمیت اور زبردست حقیقی شکل کے بقاء کے متعلق بتاتی ہے۔
1652 سے پہلے انگلستان، دی نیدرلینڈز، دی اسپینش امپائر اور دیگر اقوام کے سکّے نیو انگلینڈ میں بطور کرنسی کے استعمال کیے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News