
زندگی کے 20 سال کے طویل عرصے کی انتھک محنت کے بعد 89 سالہ شخص اپنے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والے 89 سالہ مینفرڈ اسٹینر 20 سال کی محنت کے بعد شعبہ فزکس میں ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مینفرڈ اسٹینر نے حال ہی میں براؤن یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے اپنا برسوں پرانا خواب پورا کیا ہے۔
اسٹینر ڈگری حاصل کرنے کے بعد بہت خوش ہیں کیوں کہ وہ ہمیشہ سے اس کامیابی کو حاصل کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے وہ اپنے صحت کے ان مسائل سے لڑے جو انہیں ان کی تعلیم سے دور کرسکتے تھے۔
اپنی ڈگری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ڈگری کو حاصل کرنا میری ان کی زندگی کا سب سے تسلی بخش کارنامہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News