
گینیز بک نے متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے زانگ شوانگ نے کم ترین وقت میں الٹے ہو کر گاڑی کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یوگانڈا کے21 سالہ جیکب کإپلیمو نے 57 منٹ 31 سیکنڈز میں مردوں کی ہاف میراتھون میں 21کلومیٹر دوڑ کرتیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔
میکسیکو کے روڈریگو رومیرو سلڈیور نے 1230 مختلف فٹبال جمع کر کے ریکارڈ بُک میں جگہ بنائی۔
پوگو اسٹک کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ امریکا کے فلپ کے نام ہو گیا۔ ایک ٹانگ پر تیس سیکنڈز میں سب سے زیادہ قلابازیاں لگانے کا ریکارڈ مراکش کے ایوب نے قائم کیا ہے۔
بی ایم ایکس کے ساتھ تیس سیکینڈ میں سب سے زیادہ گول چکر لگانے کا ریکارڈ جاپان کے تاکاہیرو کے نام اور دو بارز کے درمیان سب سے لمبے بیک فلپ کا ریکارڈ برطانیہ کے اشیلے والٹن نے قائم کیا ہے۔
وینزویلا کی لارا نے ایک منٹ میں خاتون کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل بال ٹریکس کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News