Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید ردِعمل کے بعد سعودی عرب میں دوسری شادی کا کورس منسوخ

Now Reading:

شدید ردِعمل کے بعد سعودی عرب میں دوسری شادی کا کورس منسوخ

سعودی عرب میں دوسری بیوی کے انتخاب کے لیے کورس کے اعلان پر سوشل میڈیا پر آنے والے رد عمل کے بعد کورکی منتظم ’البرنجی تنظیم‘ نےمتازع کورس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے پیچھے ایک انتظامی غلطی ہے۔

الراس میں البر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر فہد السرداح نے وضاحت کی کہ ایک نئے ملازم کی طرف سے کی گئی ایک انتظامی غلطی کورس کے اعلان کا سبب بنی اور اس نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے اشتہار کو حذف کرنے کے بعد اسے مکمل طور پر منسوخ کر دیا تھا۔

تنظیم کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے سرکاری ترجمان فہد العتیبی کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ کارپوریشن میں پرائیویٹ ٹریننگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مانیٹرنگ یونٹ نے “دوسری بیوی کے انتخاب کے لیے ہنر” کورس کا اشتہار ملاحظہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اس اشتہار کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔

میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں العتیبی نےکہا کہ فاؤنڈیشن اس طرح کے تربیتی پروگراموں کو لائسنس دینے کی اہلیت میں نہیں ہے کیونکہ اس قسم کے سماجی تربیتی پروگرام میں مہارت رکھنے والے دیگر ادارے بھی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فاؤنڈیشن تربیتی خدمات فراہم کرنے والے مختلف لائسنس یافتہ اداروں کو معیاری تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے جو نجی تربیت کے لیے قواعد و ضوابط کے مطابق انسانی وسائل کی مہارتوں کی نشوونما اور ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

قابل ذکر ہے کہ جنرل ٹریننگ کارپوریشن نے سوشل میڈیا پر تشہیر کے بعد فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ کورس کو منسوخ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر