
1939 میں بِکنے والی سپر مین کی کامک بک کی نایاب کاپی نیلامی میں 26 لاکھ ڈالرز میں فروخت کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کامک بک کے خریدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جمعرات کو بکنے والی کامک بک کے کوور پر سپر مین کی تصویر ہے ہے جو بڑی عمارتوں پر سے اڑتا ہوا جا رہا ہے۔
کامک بک فروخت کرنے والے مارک مائیکلسن نے یہ کتاب 1979 میں اس کے حقیقی مالک سے خریدی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کو نہایت احتیاط سے رکھا۔
مائیکلسن اس وقت کامک کی خرید و فروخت کر کے کالچ کے اخراجات اٹھایا کرتے تھے۔
سپر مین کے کردار کے مصنف جیری سیگل ہیں اور اس کردار کو تصویر میں ڈھالنے والے جو شُسٹر ہیں۔
کامک کنیکٹ نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ کامک جس میں 1938 میں سُپر مین کو متعارف کرایا گیا تھا 32 لاکھ 50 ہزار ڈٓلرز میں بکی تھی۔
کامک کنیکٹ کے سی ای او اسٹیفن فشلر کا کہنا تھا کہ جس چیز نے اس ہفتے اس کاپی کی فروخت کو واضح بنایا ہے وہ یہ ہے کہ آج کل سُپر مین #1 کی اعلیٰ معیار کی کاپیاں ملنا دشوار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News