Advertisement
Advertisement
Advertisement

Blood Eagle نامی وائکنگز کی وحشیانہ رسم

Now Reading:

Blood Eagle نامی وائکنگز کی وحشیانہ رسم

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وائکنگز قوم سے منسوب ایک بھیانک رسم جس میں مبینہ طور کمر کو کاٹ کر پسلیوں کو پرندوں کے پروں کی طرح موڈ کر پھیپھٹروں کو باہر کھینچ لیا جاتا تھا، جسمانی طور پر ممکن ہے۔

وائکنگز جنگجو “Blood Eagle” نامی یہ عمل ان لوگوں کے ساتھ کرتے جنہیں وہ اپنا سب سے نفرت انگیز دشمن سمجھتے تھے۔

تاہم اس رسم کے متعلق کوئی آثارِ قدیمہ کا کوئی  طبعی ریکارڈ موجود نہیں۔ اس کے متعلق صدیوں بعد لکھی جانے والی شاعری سے ہی معلوم ہوتا ہے۔

مورخین نے اس مضحکی خیز رسم سے متعلق ساری باتوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کو پیچیدہ شاعری کی غلط فہمی قرار دیا ہے

بہرحال یونیورسٹی آف آئیس لینڈ کی رہنمائی میں ایک ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا کہ وائکنگز کےجن ہتھیاروں کے متعلق معلوم ہے ان سے ایسا بالکل کیا جاسکتا تھا

Advertisement

محققین کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص زیادہ دیر زندہ نہیں رہتا ہوگا۔ وہ یقینی طور پر ان کے پھیپھڑے مکمل طور پر نظر آنے سے پہلے ہی مر جاتے ہوں گے۔

ٹیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وائکنگز کے اپنے دشمنوں اور ان کی لاشوں کے ساتھ ایک مستقل عمل تھا اور شاید یہ ان کے وقار سے جُڑا ہو۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف آئس لینڈ کے تاریخ دان جان مرفی نےکِیلے یونیورسٹی کے میڈیکل سائنس دانوں کی ٹیم کےساتھ کی۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس رسم میں متاثر کی پشت کھول کر اور پسلیوں کو کاٹ کر ریڑھ کی ہڈی سےعلیحدہ کرتے  ہوئے بننے والی جگہ سے پھیپھڑے کھینچ کر نکالےجاتےتھے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ پھیپھڑوں کو نکال کر کٹی ہوئی پسلیوں پر رکھنے کےبعد جب پھیپھڑوں کی آخری سانسوں کی نتیجے میں ہونے والی حرکت سے پسلیاں ہلتیں تو پرندوں کے پروں کی طرح محسوس ہوتیں۔ جس کی وجہ سے اس عمل کا ایگل نام پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر