
جاپانی محققین کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ اینٹارٹک کی برف کی سطحیں اس ہی طرح پگھلتی رہیں تو آئندہ ہزار سال کے اختتام یا سال 3000 تک سطح سمندر 17 فِٹ تک بڑھ سکتی ہے۔
یہ انتباہ جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جنہوں نے 21 ویں صدی کے بعد اینٹارکٹک کی برف کی تہوں کا مستقبل کے متعلق بتایا۔
محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ جہاں پیشگوئی اچھی نہیں ہے وہاں گرین ہاؤس اخراج کو کم کرتے ہوئے اس نتیجے سے شاید بچا جا سکے جو سطح سمندر کو ایک فِٹ کے نیچے رکھے۔
بڑے پیمانے پر سطح سمندر کا بڑھ جانے سے ساحلوں پر بسے گنجان آباد علاقوں کے بڑے حصے کو سمندر کی زد میں آنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ہوکائیڈو یونیورسٹی کے ماہرِ موسمیات اور مقالے کے مصنف کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دِکھایا گیا ہے کہ 21 ویں صدی میں اینٹارٹک کی برف پر پڑنے والے اثرات 21 ویں صدی سے آگے تک جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے شدید نتائج سطح سمندر کا کئی میٹر بلند ہو جانا ہے، جو ممکنہ طور پر بعد میں دیکھا جائے گا۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ بڑھتی ہوئی گرمی کے تحت اینٹارٹک سطح سمندر کے بلند ہونے میں 3-12 انچز (8-30 سینٹی میٹرز) کا حصہ ڈالے گا۔
تاہم اگر گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو بڑی حد تک کم کردیا جائے تو سطح سمندر کی بلندی کو 0-1 انچز (0-3 سینٹی میٹر) تک محدود کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News