Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں کو سیارے میں زندگی کے آثار مل گئے

Now Reading:

سائنسدانوں کو سیارے میں زندگی کے آثار مل گئے

سائنسدانوں کو سیارہ زہرہ کے بادلوں میں زندگی کے آثار مل گئے ہیں کیونکہ ان بادلوں میں بیکٹیریا کے زندگی کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔

کیمبرج یونیورسٹی، کارڈف یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی کی جانب سے مشترکہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ زمین سے 4 کروڑ 73 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود سیارے زہرہ کے بادلوں میں امونیا گیس ہوسکتی ہے جو نائیٹروجن اور ہائیڈروجن سے بنی بے رنگ گیس ہوتی ہے۔

سائنسدانوں نے ایک کیمیکل عمل دکھایا جس میں دکھایا گیا کہ اگر سیارے زہرہ پر امونیا موجود ہوگی تو کس طرح کیمیکل ری ایکشن کا تواتر اطراف میں موجود سلفیورک ایسڈ کے قطروں کو نیوٹرل کرتا ہوگا جس کے نتیجے میں بادلوں کی تیزابیت منفی 11 سے گر کر صفر پر آ جاتی ہوگی۔

پی ایچ اسکیل کے مطابق یہ اب بھی تیزابی صورت حال ہوگی لیکن یہ ایسی سطح پر ہوگی جہاں زندگی باقی رہ سکے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نظامِ شمسی سے باہر انتہائی کم وزن سیارہ دریافت

س تحقیق کے ایک شریک مصنف ڈاکٹر ولیم بینس کا کہنا ہے کہ زمین پر تیزابی ماحول میں زندگی نمو پا سکتی ہے لیکن جتنے تیزابی زہرہ کے بادل ہیں اتنا تیزابی کچھ بھی نہیں لیکن اگر کوئی چیز بادلوں میں امونیا بنا رہی ہے تو کچھ قطروں کو نیوٹرلائز کرتے ہوئے ممکنہ طور پر زندگی کے قابل بنائیں گے۔

سائنسدانوں کے مطابق امونیا کی بنیاد قدرتی عوامل نہیں بلکہ بائیولوجیکل ہے جیسے بجلی کا کڑکنا یا آتش فشاں کا پھٹنا جبکہ اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ممکن ہے کہ وہاں بادلوں میں دنیا میں پائے جانے والے بیکٹیریا جیسی حیاتیات موجود ہوں۔

واضح رہے کہ اب سیارہ زہرہ کے لیے 2023 میں ایک جدید مشن اس سیارے پر روانہ کیا جارہا ہے۔ جس لو وینس لائف فائنڈر کا نام بھی دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر