
فیملی کے ساتھ جانے کا بہانہ بناکر جانے والے بوائے فرینڈ کو گرل فرینڈ نے رنگے پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک لڑکی کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں لڑکی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو رنگے ہاتھوں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ پکڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے فیملی کے ساتھ جانے کا بہانہ بنایا اور اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ سیر سپاٹے کو نکل گیا لیکن اس کی ایک سیلفی نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اس کا بوائے فرینڈ گھر والوں کے ساتھ چھٹیوں کا بہانہ بناکر گیا تھا لیکن درحقیقت وہ کسی دوسری لڑکی کے ساتھ چھٹیاں مناکر میرے ساتھ بے وفائی کررہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکے کے پھنسنے کی وجہ اس کی سیلفی بنی کیونکہ اس نے سیلفی میں جو چشمہ پہن رکھا تھا وہ سیاہ تھا جس کی وجہ سے سیلفی لیتے وقت سامنے بیٹھی لڑکی بھی کیمرے میں نظر بند ہوگئی۔
بعد ازاں غلطی سے اس لڑکے نے غیر یقینی طور پر وہ سیلفی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو بھیج دی جس میں سامنے بیٹھی لڑکی بھی صاف نظر آرہی تھی جو اس کی پھنسنے کی وجہ بنی۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکی کو دیکھنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کو فون کرکے باس برس کی جس پر لڑکے نے ساری سچائی اگل دی اور اور ڈھٹائی کے ساتھ اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا کہہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News