Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹِک میں 2060 تک برفباری کی جگہ بارش لے لے گی: تحقیق

Now Reading:

آرٹِک میں 2060 تک برفباری کی جگہ بارش لے لے گی: تحقیق

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرٹک کے کچھ حصوں میں 2060 تک بارش برفباری کی جگہ لے لی گی۔

یونیورسٹی آف مینیٹوبا کے محققین نے ایک تحقیق میں پچھلے موسمی ماڈلوں کا تازہ ترین تخمینوں کے ساتھ موازنہ کیا۔

تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے سمندر کی برف پگھلنے میں اضافہ آرٹِک میں پریسیپیٹیشن لیولز کو بڑھا رہے ہیں۔یہ خطہ دنیا کے دیگر علاقوں کی نسبت تیزی سے گرم ہوتا جا رہا ہے اور ایسی ماحولیاتی تبدلیاں لا رہا ہے جو صرف بدتر ہوں گی۔

مثال کے طور پر برسات میں اضافہ موجودہ برف کی سطح پر مزید برف جما دیگا جس کے نتیجے میں بارہ سنگھے چارہ تلاش نہیں کرسکیں گے۔

تاہم اس کا اثر صرف آرٹِک تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ کم ہوتی برف کےسبب دنیا شمسی شعاؤں کو منعکس کرنے کی صلاحیت کھوتی جارہی ہے جس کا نتیجہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہے۔

Advertisement

تحقیق میں ملنے والی معلومات کے مطابق محققین نے دنیا بھر کے حکام سے موسمیاتی تغیر کے متعلق سخت پالیسیاں متعارف کروانے کی درخواست کی ہے۔

تحیقیق کے سربراہ ڈاکٹر میشیل مک کرسٹل کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں مزید شدید اور تخمینہ لگائے گئے عرصے سے بہت پہلے ہو رہی ہیں جس کے اثرات آرٹِک کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر