اسپین میں گزشتہ ستمبر سے مسسل تین مہینوں تک لاوا اُگلنے والے آتش فشاں کے متعلق ہفتے کے روز باقاعدہ طور پر لاوا اگلنا بند کر نے کا اعلان کردیا گیا۔ گزشتہ 10 دنوں سے آتش فشاں لاوا بھی نہیں اُگل رہا تھا، زلزلے بھی نہیں آ رہے تھے اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی نہیں ہو رہا تھا۔
لیکن بحر اوقیانوس کے شمال مغرب جزائر میں واقع جزیرہ لا پاما میں آتش فشاں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی وجہ سے ایمرجنسی ابھی بھی نافذ ہے۔
ایک اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی خوشی یا اطمینان نہیں ہے۔ یہ ایک جذباتی سکون ہے اور امید ہے۔ کیوں کہ اب ہم مکمل طور پر تعمیراتی کام پر توجہ دے سکتے ہیں۔
سمندر کی جانب جاتی پگھلی ہوئی چٹانوں نے تین ہزار کے قریب عمعتوں کو تباہ کیا، کیلے کے پودوں کو دفنا دیا، آب پاشی کے نظام کو برباد کردیا اور سڑکوں کا راستہ بند کردیا۔ لیکن آتش فشاں سے براہ راست کوئی زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔
علاقے کے وزیر برائے پبلک ایڈمنسٹریشن، انصاف اور سیکیورٹی پیریز کاکہنا تھا کہ جزائر کی حکومت نے عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کے نقصان کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا لگایا ہے۔
ماہرینِ آتش فشاں کا کہنا تھا کہ انہیں تین اہم چیزوں کو دیکھنا تھا جن میں گیس، لاوا اور زلزلے کے جھٹکے شامل ہیں، 10 دنوں میں کم ہوگئے ہیں جس سے بظاہر یہ دِکھتا ہے کہ آتش فشاں ٹھنڈا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
