Advertisement
Advertisement
Advertisement

57 ملین نوری سال دور کہکشاں کی خوبصورت تصویر

Now Reading:

57 ملین نوری سال دور کہکشاں کی خوبصورت تصویر

خلاء میں موجود ناسا اور یورپی اسپیس ایجنسی کی مشترکہ ٹیلی اسکوپ ہبل نے ملکی وے کہکشاں سے 5 کروڑ 70 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر سینٹورس کونسٹیلیشن میں موجود اسپائرل گیلیکسی NGC 3568کی خوبصورت تصویر کھینچی ہے۔

2014 میں NGC 3568 میں ہونے والے ایک سُپر نووا دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والی روشنی زمین پر پہنچی تھی۔ یہ روشنی ایک بہت بڑے دھماکے کے ساتھ بڑے ستارے کے ختم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

عموماً خلائی دریافتیں پیشہ ورانہ ماہرینِ فلکیات کی ٹیمیں کرتی ہیں لیکن یہ سپر نووا نیوزی لینڈ میں بیک یارڈ آبزرویٹری سُپر نووا کے ایمیچور ماہرینِ فلکیات نے دریافت کی ہے۔

یہ ماہرین اکثر دلچسپ دریافتیں کرتے رہتے ہیں۔

ہبل ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات سے جمع ہونے والا ڈیٹا جلد لانچ کی جانے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ساتھ مستقبل کی سائنس کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔

Advertisement

زمینی مشاہدات اور ہبل کی جانب سے ملنے والے ڈیٹا سے ماہرینِ فلکیات نے کم عمر ستاروں اور سرد گیس کے بادلوں ، جن میں وہ بنتے ہیں، کے درمیان تعلقات کی معلومات کا خزانہ جمع کیا ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مقاصد میں ستاروں کی لائف سائیکل کے متعلق مشاہدہ کرنا بھی ہے بالخصوص کب اور کیسے ستارے پیدا ہوتے ہیں۔

چونکہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ انفراریڈ ویو لینتھ پر مشاہدہ کرتی ہے اس لیے اس کے لیے گیس کے بادلوں اور دور خلاؤں میں موجود گرد و غبار کے پار اور کم عمر ستاروں کے اندر دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔

اس ٹیلی اسکوپ کی زبردست سینسٹیوٹی کی وجہ سے ماہرینِ فلکیات کے لیے ستاروں کی پیدائش کے شروع کے لمحات کے متعلق براہ راست تحقیق کرنا ممکن ہو سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر