
زیبرا کی اصل رنگت کو لے کر زیادہ تر لوگ پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ اس کا اصل رنگ سفید ہے یا سیاہ ، لیکن اس کے لیے ہمیں زیبرا کے پیٹرن میں چھپی سائنس کو سمجھنا ہوگا۔
جانوروں میں منفرد رنگ رکھنے والے زیبرا کے کلر سے تو سب ہی واقف ہوں گے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ حقیقت میں زیبرا کا رنگ کیا ہے، اگر نہیں تو ہم آپ کو اس خبر میں تفصیل سے بتائیں گے۔
گھوڑے کی ایک ذیلی نسل سے تعلق رکھنے والا سیاہ اور سفید پٹیوں والا جانور زیبرا کے رنگ کو لے کر محققین کے درمیان بحث چلتی رہتی ہے۔ اکثر ماہرین زیبرا کو سفید پٹی میں سیاہ گھوڑے کے طور پر بیان کرتے ہیں ، زیبرا مکمل طور پر سیاہ ہوتے ہیں اور آخری مرحلے میں ان پر سفید لکیریں دکھائی دیتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق زیبرا کی جلد کے خلیات میلانن کے ذریعے سیاہ رنگ پیدا کرتے ہیں لیکن زیبرا کے سفید بالوں میں میلانین نہیں ہوتا جس کے وجہ سے زیبرا دو رنگوں میں اس مخصوص ڈیزائن کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔
اگر آسان الفاظ میں آپ کو زیبرا کی رنگت کے بارے میں بتایا جائے تو اس کا جواب یہ ہوگا کہ زیبرا کے جسم پر اگنے والے بالوں کی رنگت سیاہ ہوتی ہے یعنی زیبرا کا جسم سیاہ رنگ کا ہوتا ہے لیکن اس پر قدرتی سفید پٹیاں بن جاتی ہیں تاہم ان سفید پٹیوں کے حوالے سے اب تک کسی تحقیق سے کچھ ثابت نہیں ہوسکا ہے کہ اس کا کیا مقصد ہوتا ہے۔
البتہ کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ ضرور کیا گیا ہے کہ زیبرے کے جسم پر موجود یہ سفید لکیریں شیر سمیت دیگر شکاریوں کو الجھادیتی ہیں یعنی زیبرا کے جسم پر بنا ہوا پیٹرن اسے شکاریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گھوڑوں اور گدھے سے مشابہت رکھنے والے اس جانور کی لمبائی 2 میٹر سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کا اوسطاً وزن 350 کلو گرام سے 400 کلوگرام تک ہوتا ہے لیکن گھوڑوں کے مقابلے میں زیبرا بہت تیز نہیں چل سکتے اور اگر ہم اس کی رفتار کا تعین کریں تو وہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News