اجرامِ فلکیات کی فوٹوگرافی کرنے والے ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں اب تک کی سب سے صاف سورج کی تصویر کھینچی ہے۔
اینڈریو میکارتھی نے سورج کی ڈیڑھ لاکھ تصاویر کو پرتوں میں رکھ کر نظامِ شمسی کے سب سے بڑے ستارے کی تفصیلی تصویر لی۔
فوٹو گرافر نے تصویر میں سورج سے نکلتے آگ کی لپٹوں اور سورج کے چھوٹے گڑھوں کے متعلق بتایا۔
یہ سب حتمی 300 میگا پکسل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جو 10 میگا پکسل کی معیاری تصویر سے 30 گُنا بڑی ہے۔
قریب سے دیکھنے پر سورج میں بگولے اور پُر اسرار سیاہ دھبے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تصویر میں موجود سیاہ دھبے در اصل فوٹوگرافک عمل میں الٹ گیا ہے اور حقیقت میں یہ سورج کے بہت روشن ہائی انرجی علاقے ہیں۔
تصویر کھینچنے کا یہ عمل بہت مشکل ہے اور اس کے لیے ایک اسپشلسٹ ٹیلی اسکوپ دو فلٹرز کے ساتھ چاہیئے ہوتی ہے تاکہ آگ سے بچا جاسکے اور فوٹو گرافر نابینا ہونے سے بچے۔
اینڈریو کا کہنا تھا ’میں سورج کی تصاویر کھینچتے ہوئے بہت پُرجوش ہو جاتا ہوں۔یہ بہت دلچسپ ہے کیوں کہ یہ ہمیشہ مختلف ہوتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ چاند کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ مطلع کتنا صاف ہے، سورج اس حوالے سے کبھی بورنگ نہیں ہوتا اور اس دن سورج کے حوالے سے بہت اچھا دن تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
