بھارت میں انسانیت شرما گئی، چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں میں جب کسی سنگدل نے بچی کو کھیت میں بے لباس چھوڑا تو وہاں سے ایک کتیا نے اسے اپنے بچوں کے درمیان لا چھوڑا اور پوری رات کڑکتی ٹھنڈ میں اسے گرمائش دیتے رہے۔
بھارت میں چھتیس گڑھ کے سریستال گاؤں میں بچی کو رات گئے کھیت میں بغیر لباس کے لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا جہاں سے ایک کتیا نے اسے اٹھا کر اپنے دیگر بچوں کے درمیان لاکر رکھ دیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ آس پاس آوارہ کتوں نے نومولود کی حفاظت کی، اس کے رونے کی آواز سن کر گاؤں والے صبح پہنچے اور بچے کو وہاں سے اٹھالیا۔
بچہ بغیر کسی زخم کے پایا گیا تھا اور گاؤں والوں کا خیال تھا کہ کتیا نے اپنے بچوں کے ساتھ انسانی بچے کی بھی حفاظت کی تھی۔
Advertisementखबर पढ़कर मन व्यथित हो गया.
बच्ची को पुलिस ने अस्पताल पहुंचा दिया है, मामले की छानबीन जारी है.
यदि आप बेटा-बेटी में भेद-भाव की सोच से ग्रस्त हैं तो आप अभिभावक बनने लायक नहीं हैं.
दोषियों को कानून के तहत सख्त सजा मिले. ऐसे पाप रोकें, दकियानूसी सोच त्यागें, बेटा-बेटी एक समान मानें. pic.twitter.com/JDD5tQExSu— Dipanshu Kabra (@ipskabra) December 19, 2021
جلد ہی گاؤں والوں نے مقامی پولیس اور پنچایت سے رابطہ کیا جو امداد فراہم کرنے اور بچے کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، خوش قسمتی سے شدید سردی میں باہر رہنے کے باوجود بچی ٹھیک تھی۔
بعد ازاں پولیس ٹیم فورس موقع پر پہنچی اور نوزائیدہ کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچی کو ’’دی چائلڈ لائن پروجیکٹ‘‘ کے حوالے کر دیا گیا جسے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی چلا رہی ہے۔
ریسکیورز نے بچی کا نام آکانکشا رکھا ہے، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ بچہ کہاں رہے گا، پولیس نومولود کے اہل خانہ کی تلاش کر رہی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی لوگوں میں اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور بچے کے اہل خانہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچی کو اس کے خاندان کو واپس نہ کیا جائے جنہوں نے بچی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
