Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا دنیا میں پلاسٹک کا کچرا پھیلانے والے ممالک میں سرِفہرست

Now Reading:

امریکا دنیا میں پلاسٹک کا کچرا پھیلانے والے ممالک میں سرِفہرست

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ متحدہ ریاستِ ہائے امریکا نے 2016 میں چار کروڑ 20 لاکھ ٹن پلاسٹک کا فضلا پیدا کیا۔ اتنی مقدارنے  امریکا کو دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک کا کچرا بنانے والا ملک بنادیا ہے۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی رپورٹ کے مطابق اس کُل کچرے کا 10 لاکھ ٹن سمندروں میں جا کر گرا۔

ادارے نے دعویٰ کیا کہ 42 ملین ٹن پلاسٹک کا کچرا چین کے پیدا کیے گئے کچرے کے مقابلے میں دُگنا اور یورپی یونین کے 28 سے زائد ممالک سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوسطاً ہر امریکی شہری ہر سال تقریباً 130 کلو کچرا پیدا کرتا ہے۔ اس فہرست میں برطانیہ تقریباً 99 کلو کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا تقریباً 88 کلو کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کو عالمی سطح پر پلاسٹک کے فضلے میں اپنی شراکت کو 2022 کے اختتام تک کم کرنے کےلیے قومی لائحہ عمل بنانی چاہیئے۔

Advertisement

دنیا بھر میں کم از کم 88 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک کا کچرا ہر سال سمندروں میں پھینکا جاتا ہے۔ یہ مقدار ہر منٹ پلاسٹک سے بھرا کچرے کا ٹرک سمندر میں پھینکنے کے برابر ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پلاسٹک کی آلودگی اسی طرح بڑھتی رہی تو 2030 تک سمندروں میں ہر سال پانچ کروڑ 84 لاکھ ٹن کچرا ڈالا جارہا ہوگا۔

اپنے تخمینے لگانے کےلیے محققین نے دنیا بھرمیں پلاسٹک کے کچرے کے متعلق گزشتہ تحقیقوں اور حکومت کے ڈیٹا جائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر