
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سائبیرین غار سے تین ڈینی سوون اور ایک نِینڈرتھل کی دو لاکھ سال پُرانی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
ملنے والی باقیات جنوبی سائبیریا کے التائی پہاڑوں میں موجود مشہور ڈینی سووا غار سے دریافت ہوئیں۔ باقیات کے اطراف میں پتھر کے اوزار اور بچے ہوئے کھانے کی باقیات ملیں۔
نِینڈرتھل شروع کے دور کے انسان تھے جو 40 ہزار سے 400 ہزار سال قبل یورپ اور وسطیٰ ایشیاء میں رہتے تھے۔
ڈینی سوون کے متعلق معلومات کم ہے لیکن یہ بھی شروع کے دور کے انسان ہیں جو کم از کم 80 ہزار برس قبل ایشیاء میں حیات تھے اور ان کا نِینڈرتھل سے دور کا تعلق ہے۔
دو لاکھ سال قبل پرانی نئی دریافت شدہ ڈینی سوون ہڈیاں چند قدیم ترین انسانی باقایت میں سے ہیں۔
یہ بات کہ نینڈرتھل اور ڈینی سوون کی باقیات کا ایک ساتھ ملنا یہ سوالات اٹھاتا ہے کہ آیا قدیم انسان کی دو انواع وہاں رہتے تھے۔
یہ بات پہلے ہی معلوم ہے کہ ڈینی سوون نِینڈرتھل سے ہی نکلے ہوئے ہیں۔ دنوں 50 ہزار برس قبل انسانوں کے ساتھ پنپے ہیں جس کا مطلب ہے شروع کے انسانوں کا ڈی این اے آج بھی باقی ہے۔
غار سے ملنے والی تمام پانچ انسانی ہڈیوں میں سے چار میں مائٹوکونڈریل تجزیے اور پہچان کےلیے کافی ڈی این اے موجود ہے۔ جن میں سے تین ہڈیاں ڈینی سوون کی ہیں اور ایک نِینڈرتھل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News