Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد 2022 سے نا امید کیوں؟

Now Reading:

دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد 2022 سے نا امید کیوں؟

آئپسوس گلوبل ایڈوائزر کے ایک نئے پول کے مطابق عالمی سطح پر سال بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد 33 ممالک کے اوسطاً 77 فی صد افراد کا ماننا ہے کہ 2022 ان کے لیے 2021 سے بہتر ثابت ہوگا۔

اگرچہ زیادہ تر ممالک کی اکثریت کی رائے اس پول میں یہی دِکتھی ہے کہ وہ 2022 کے حوالے سے پُر امید ہیں لیکن امریکیوں کی امید اس معاملے میں عالمی اعتبار سے کم ہے۔

پول کے حساب سے تقریباً 71 فی صد افراد کو یہ امید ہے کہ 2022، 2021 کے مقابلے میں زیادہ مثبت ثابت ہوگا۔

یہ مثبت رجحان 2020 میں کیے جانے والے سروے میں سامنے آنے والے نتائج سے بھی کم ہے۔ 2020 میں 2021 کے متعلق کیے سروے میں 82 فی صد شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ 2021 ان کے لیے 2020 سے بہتر ثابت ہوگا۔

امریکیوں کے مثبت رجحان میں کمی کا تعلق شاید امریکا کی معاشی صورت حال سے ہے۔ اکثر امریکیوں کا خیال ہے کہ 2022 میں قیمتیں، اجرت کی نسبت زیادہ شرح سے بڑھیں گی۔

Advertisement

دوسری جانب 54 فی صد امریکیوں کا یہ کہنا ہے کہ 2022 میں امریکا کی معیشت 2021 کی نسبت زیادہ بہتر صورت میں ہوگی جو امریکی معیشت کے مستقبل کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔

امریکا کے علاوہ پانچ دیگر ممالک نے 2022 کے لیے امریکا سے زیادہ منفی رجحان کا اظہار کیا جن میں جرمنی، فرانس، ترکی، بیلجیئم اور جاپان شامل ہیں۔

رپورٹ کے آخر الذکر ملک میں 54 فی صد لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ نیا سال 2021 سے بہتر ہوگا۔

اس کے برعکس، چین-جس کووڈ کے خلاف ویکسینیشن کی شرح 85 فی صد تک پنہچ چکی ہے- کے لوگ نئے سال کے لیے بے حد پُر امید ہیں۔

چین کے 94 فی صد افراد کا کو یہ یقین ہے کہ 2022، 2021 کی نسبت بہتر سال ہوگا۔

کُلی طور پر وائرس یا عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال کے با وجود دنیا بھر میں لوگ دیکھ رہے ہیں کہ 2022 کے پاس ان کے لیے کیا ہے۔

Advertisement

آئپسوس نے 33 ممالک کے 22 ہزار 23 افراد کا 22 اکتوبر سے 5 نومبر کے درمیان سروے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر