Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی سے 3600 سال پرانی انسان اور کتے کی باقیات دریافت

Now Reading:

ترکی سے 3600 سال پرانی انسان اور کتے کی باقیات دریافت

ترکی میں 3600 سال قبل تھیرا آتش فشاں پھٹنے کے سبب آنے والے سنامی میں مرنے والے ایک نوجوان اور ایک کتے کی باقیات دریافت ہوگئیں۔

ماہرین آثارِ قدیمہ نے ترکی کے خلیجِ چشمے کے قریب ایک کانسی کے دور کے علاقے میں کھدائی کے دوران ہڈیوں کے ڈھانچے کا جوڑا دریافت کیا۔

تھیرا آتش فشاں کا پھٹنا جو تاریخ میں ریکارڈ کیے گئے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک ہے کے باوجود ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس واقعے کے متاثرین کی باقیات دریافت ہوئی ہوں۔

مزید یہ کہ چشمے-بیگلارارسی کے مقام پر سونامی آنے کی باقیات موجود ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ شمالی ایجین کے علاقے میں بڑی اور تباہ کن لہریں آئی تھیں۔

اس سے قبل میسر شواہد کی بنیاد پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ بحیرہ روم کے اس حصے میں آتش فشاں پھٹنے کی راکھ آئی تھی۔

Advertisement

جبکہ اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ خلیجِ چشمے کا علاقہ سونامی کے تواتر میں پھنس گیا تھا جس نے مقامی آبادی کو شدید نقصان پنہچایا۔

تھیرا، جو آج یونانی جزیرے سینٹورینی کے وسط میں آتش فشاں کا ایک گڑھا، یونانی جزیرے کے قریب بسی مینون تہذیب کو اپنے سونامیوں سے ختم کرنے کے لیے مشہور ہے۔

چیشمے-بیگلارارسی میں سونامی ذخائر کی ریڈیو کاربن ڈیٹنٹ کے متعلق ٹیم کا ماننا ہے کہ آتش فشاں 1612 قبل مسیح سے پہلے کا نہیں پھٹا۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف انقرہ کے ماہرِ آثار قدیمہ واصف شہوغلو اور ان کے ساتھیوں نے کی۔

محققین نے اپنے مقالے میں لکھا کہ کانسی کے دور کے آخر میں تھیرا کا پھٹنا انسانی تاریخ میں آنے والی بڑی قدرتی آفات میں سے ایک تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے اثر، نتائج اور وقت کی وجہ سے یہ ایک صدی کے قریب قدیم بحیرہ روم کے مطالعے پر غالب رہا ہے۔

Advertisement

مقالے میں مزید لکھا گیا کہ پھٹنے کی شدر اور سونامی کی صلاحیت رکھنے کے باوجود کچھ سونامی ذخائر کے متعلق بتایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر