Advertisement
Advertisement
Advertisement

مونٹانا میں دریافت ہونے والے ڈائنو سار کی ہڈی میں انفیکشن کا انکشاف

Now Reading:

مونٹانا میں دریافت ہونے والے ڈائنو سار کی ہڈی میں انفیکشن کا انکشاف

ایک نئے تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چھ کروڑ 80 لاکھ برس قبل زمین پر پھرنے والے ڈائنو سار کی قسم ٹائرانو سارس ریکس کے جبڑے کی ہڈی کی بیماری میں مبتلا تھا۔

ماہرین کے مطابق مونٹانا میں 2010 میں دریافت ہونے والے ٹی ریکس کے ڈھانچہ اب تک کا مکمل ترین ڈھانچہ ہے جس میں ہڈی میں ہونے والا انفیکشن جِسے ٹیومفیکٹو اوسٹیومائیلیٹِس کہا جاتا ہے، پایا گیا ہے۔

اس انفیشکن کی تشخیص سی ٹی بیسڈ طریقہ کار کے تحت ہوئی جس کے متعلق محققین کا کہنا ہے کہ اس کے ڈائنو سار کے علوم پر اثرات ہوسکتے ہیں کیوں کہ یہ باقیات کے سیمپلز کو خراب نہیں کرتے۔

تحقیق کے سربراہ مصنف چارلی ہیم کے مطابق ٹی ریکس کے جبڑے کی تصویر بنائی گئی جس میں دیکھا گیا کہ اس کی سطح موٹی ہے اور اس پر وزن ہے جو دانتوں کے جڑ تک جارہا ہے۔

چارلی اور ان کی ٹیم نے جبڑے میں کافی مقدار میں فلورین دیکھا جس کے متعلق ان کا خیال تھا کہ بون ڈینسیٹی میں کمی کی طرف اشار ہ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ایسا جبڑے کی ہڈی میں سوزش یا سوجن کے سبب ہوا تھا۔

اوسٹیومائیلیٹِس جسم میں کسی جگہ ہونے والے انفیکشن کے سبب ہوسکتا ہے یا یہ ہڈی سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔ یہ اکثر زخم کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

انسانوں میں، پانچ سال یا اس عمر سے چھوٹے بچوں میں یہ چیز عام ہے لیکن یہ کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے۔

ڈائنو سار کی یہ قسم زمین پر آج سے 68 ملین برس قبل موجود تھی۔

یہ ڈھانچہ 11 برس قبل امریکی ریاست مونٹانا میں دریافت ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر