ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آپ مکڑیوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کے اس ڈر کی جڑیں بچھو کی نفرت سے جُڑی ہیں۔
تجربوں میں محققین نے زندہ مکڑیوں، بچھوؤں اور دیگر آرتھوپوڈز جیسے کیکڑے اور کیڑے مکوڑے، تحقیق کے شرکاء کو دِکھائے جنہوں نے اپنے جذبات کے متعلق بتایا۔
آرتھوپوڈز وہ جاندار ہوتے ہیں جن کی ریڑھ کی ہڈی نہیں ہوتی اور ان کا جسم ایک خول کی مانند ہوتا ہے جیس کہ کیکڑا، بچھو وغیرہ۔
ٹیم کو معلوم ہوا کہ شرکاء نے چیلیسریٹس، جانوروں کا وہ گروپ جس میں مکڑیاں اور بچھو دونوں شامل ہوتے ہیں، کے لیے ڈر اور نفرت کے اعتبار سے ایک جیسا ردِ عمل دیا۔
مکڑیوں کی تمام اقسام کی صرف 0.5 فی صد انسانوں کے لیے خطرناک ہوتی ہیں، لہٰذا مکڑیوں سے ڈر کی بنیاد ان کے بچھوؤں سے ہونے والی مشابہت میں ہوتی ہے۔
بچھوؤوں اور مکڑیوں کے جسم میں مشابہت ہوتی ہے لیکن قبل الذکر انسانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ ان کے اندر ایک طاقتور زہر ہوتا ہے جس میں زہریلے مواد کا مرکب ہوتا ہے جو متاثر کے نروس سسٹم پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ہر سال بچھوؤں کے کاٹنے کے 15 لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں اندازاً 2600 مہلک ثابت ہوتے ہیں۔
یہ نئی تحقیق چیک رپبلک کے دارالحکومت میں موجود چارلس یونیورسٹی کے ماہرین نے کی جو سائنٹیفک رپورٹ میں شائع ہوئی۔
ٹیم نے مقالے میں بتایا کہ مکڑیاں عموماً بے ضرر ہوتی ہیں پھر بھی ان سے بہت ڈر اور گِھن آتی ہے اور مکڑیوں کا ڈر ہونا، جانوروں کے ڈر میں سب سے عام ہے۔
مقالے میں مزید بتایا گیا کہ اس بظاہر تضاد کی تحقیقات کے لیے مکڑیوں کے سب سے قریبی، جن سے انسان کو حقیقی خطرہ ہوتا ہے یعنی بچھوؤں کا رخ کی جانب رخ گیا۔
محققین نے تحقیق کے لیے کُل 329 شرکاء کو شامل کیا جن سے زندہ آرتھوپوڈز کی 62 اقسام کو ڈر، گِھن اور خوبصورتی کی بِنا پر ریٹ کرنے کا کہا گیا جن میں مکڑیاں، بچھو، کاکروچ اور دیگر کیڑے شامل تھے۔
مکڑیوں، بچھوؤں اور دیگر کیڑوں نے ڈر اور گِھن میں سب سے زیادہ اسکور کیا جبکہ بیٹلز اور کیکڑوں نے خوبصورتی میں سب سے زیادہ اسکور کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
