
اسپین کے کینیری آئی لینڈ میں موجود آتش فشاں 85 دن بعد بھی لاوا اُگلنا بند نہیں کر رہا۔
19 ستمبر کو پھٹنے والے آتش فشاں سے تین ہزار کے قریب مقامی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی ہزار لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔
اتوار کے روز کئی دنوں تک کم لاوا اگلنے کے بعد کمبر ویجا آتش فشاں ایک بار پھر تازہ ہو گیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آتش فشاؤں کا پھٹنا غیر متوقع ہوتا ہے۔
ہسپانوی ماہرین نے شروع میں کہا تھا کہ لا پاما میں آتش فشانی تین مہینوں تک جاری رہے سکتی ہے۔
جزیرے کے سینیئر حکومتی آفیشل ماریانو ہرنینڈز نے آتش فشاں کو پچھلے دنوں میں مستحکم قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا سائنسدان یہ نہیں بتا سکتے کہ یہ کم ختم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین علاقے میں آنے والے زلزلوں کی تعداد اور شدت کی اور مقامی سطح پر سلفر ڈائی آکسائیڈ کی سطح کی مسلسل پیمائش کر رہے ہیں۔
ہفتے سے اتوار تک حکام نے 24 زلزلے ریکارڈ کیے جن میں سے کوئی بھی عوام نے محسوس نہیں کیا۔
نقصان کے باوجود آتش فشاں سے براہ راست کوئی زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ زیادہ تر علاقہ لاوا کے دریا سے گھرا ہوا ہے جو بہہ کرسمندر میں گر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News