Advertisement
Advertisement
Advertisement

واشنگ مشین میں دُھل جانے والی بیٹری تیار

Now Reading:

واشنگ مشین میں دُھل جانے والی بیٹری تیار

محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری بنائی ہے جو لچک دار بھی ہے اور اس کو دھویا بھی جاسکتا ہے۔

نئی بنائی گئی اس بیٹری کو بَل دیا جاسکتا ہے، اس کی لمبائی سے دُگنا کھینچا بھی جا سکتا ہے اور واشنگ مشین میں کپڑوں کی طرح دھویا بھی جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف برِٹش کولمبیا میں پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ڈاکٹر ںیوپ ٹین کا کہنا تھا کہ پھہنے جانے والے الیکرانکس کی بڑی مارکیٹ ہے اور کھینچی جانے والی بیٹریز ان کے بڑھاوے کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اب کھنچنے والی بیٹریز دھونے کے قبل نہیں تھیں۔ یہ ہمارے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کے لیے ایک اہم اضافہ ہے۔

روایتی بیٹریوں میں اندرونی سطحیں سخت خول میں لگی ہوتی تھیں لیکن اس نئی بیٹری میں محققین نے اہم کیمیکلز جیسے کہ زنک اور مینگنیز ڈائی آکسائیڈ کو باریک پیس کر ربر پولیمر میں ملادیا۔

Advertisement

یہ کمیکلز تیزابی کیمیکلز بنانے والی لیتھیم-آئن بیٹریز سے زیادہ محفوظ ہیں۔

یہ پوری بیٹری اس پلاسٹک کی متعدد انتہائی باریک تہوں کو جوڑ کر بنائی گئی ہے جو ایئر ٹائٹ اور واٹر پروف سِیل بنا دیتی ہے۔

محققین اب بیٹریک کے پاور آؤٹ پُٹ اور لائف سائیکل کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ جب یہ بیٹری صارفین کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں پینچے گی اس کی قیمت عام ری چارج ایبل بیٹری جتنی ہی ہوگی۔

گھڑیوں اور میڈیکل پٹیوں کی طرح بیٹری کپڑوں میں بھی استعمال ہو سکے گی جو کپڑوں کا رنگ یا درجہ حرارت بدل سکے گی۔

بیٹری کے متعلق مقالہ ایڈوانس انرجی مٹیریلز شائع ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر