
بھارت میں علی گڑھ کے ایک اسکول میں تیندوا گھس آیا اور اس نے کلاس میں موجود بچے پر حملہ کردیا۔
بھارت ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے چوہدری نہال سنگھ انٹر کالج میں تیندوا گھس آیا جس نے کالج میں آنے والے طالب علم کو زخمی کردیا جب کہ تیندوے کی کلاس روم میں گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو کلاس میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح کے 7 بجکر 10 منٹ کا وقت ہورہا ہے اور تیندوا خالی کلاس روم میں ادھر ادھر گھوم رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 8 بجے کے قریب جیسے ہی طالب علم کلاس روم میں داخل ہوا ہے تیندوا اس پر حملہ کردیتا ہے تاہم طالب علم پر حملے کی ویڈیو سی سی ٹی وی پر ریکارڈ نہیں ہوئی تاہم زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کالج کو طلبہ سے خالی کرواکر تیندوے کو پکڑنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور آخر کار 9 گھنٹوں کی بھاگ دوڑ کے بعد تیندوے کو پکڑلیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News