Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے 2200 سال پُرانی بدھا کی مورتیاں دریافت

Now Reading:

چین سے 2200 سال پُرانی بدھا کی مورتیاں دریافت

چین سے اپنی قسم کی سب سے قدیم  دو ہزار دو سو سال پرانی بدھا کی تانبے کی مورتیوں کا جوڑا دریافت ہوا ہے۔

یہ چھوٹی سی مورتیاں مشرقی ہان سلطنت سے ملنے والے قدیم گنبدوں کے ساتھ دریافت ہونے والی قیمتی اشیاء کا حصہ تھیں۔

ایک مورتی، جس کا نام شاکیامونی ہے، میں بدھا لمبا جُبّہ پہنے کھڑے ہیں اور دوسری والی فائیو ٹاتھاگاٹاس ہے جو پانچ عظیم بدھاؤں کو واضح کر رہی ہے۔

یہ مورتیاں چین میں دریافت ہونے والے پچھلے بدھا کے مجسمے سے 200 سال پرانی ہیں اور گندھارا طرز پر بنی ہوئی ہیں۔

یہ بدھ مت کے فن کا طریقہ ہے جو آج کے شمال مغربی پاکستان اور مشرقی افغانستان میں ساتویں سے پہلی صدی قبلِ مسیح کے درمیان پروان چڑھا۔

Advertisement

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے بدھا کی مورتیاں وسطی چین کے علاقے واقع شمال مشرقی شانزی صوبے سے دریافت کی۔ اسی جگہ سے عالمی سطح پر مشہور ٹیراکوٹا آرمی کے سپائیوں کے مجسمے بھی دریافت ہوئے تھے۔

جون 2020 سے نومبر 2021 تک ہونے والی کھدائی میں 3648 قدیم مزارات دریافت ہوئے جو جنگجو ریاستوں کے دور (475 قبلِ مسیح سے 221 قبل مسیح تک) سے لے کر چنگ سلطنت (1644 عیسوی تا 1911 عیسوی) تک بنائے گئے تھے۔

اس پروجیک کے سربراہ لی منگ کے مطابق جس جگہ یہ دریافتیں ہوئی ہیں وہ جگہ ہونگ ڈُویوان قبرستان کہلاتا ہے جو قدیم چین میں اعلیٰ درجے کا قبرستان تھا۔

مزارات میں دفن زیادہ لوگ شاہی رشتہ دار یا سینیئر حکام ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر