Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسینہ ڈاکو کی محبت میں گرفتار، جیل سے باہر آتے ہی منگنی کرلی

Now Reading:

حسینہ ڈاکو کی محبت میں گرفتار، جیل سے باہر آتے ہی منگنی کرلی

ایک حسینہ ڈاکو کی محبت میں گرفتار ہوگئی اور اس کے جیل سے باہر آتے ہی منگنی کرلی۔

کہا جاتا ہے کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، نہ اس میں عمر یا ذات کی کوئی پابندی ہوتی ہے اور نہ ہی انسان صحیح یا غلط کو سمجھتا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو ایک نیک سیرت لڑکی ڈاکو کے جال میں کیسے پھنس سکتی تھی، محبت کی یہ کہانی بہت عجیب ہے اور اس وقت کافی سرخیوں میں ہے۔

22 سالہ برطانوی لڑکی بریہ سوٹن کو 32 سالہ ڈاکو ہارلے ویب سے اتنی محبت ہوگئی کہ ہارلے کے جیل سے باہر آتے ہی دونوں کی منگنی ہوگئی۔

بریہ سوٹن نے ڈاکو ہارلے ویب سے اپنے ایک دوست کے ذریعے ملاقات کی رفتہ رفتہ ان کی ایک دوسرے سے شناسائی ہوئی اور وہ 8 ماہ تک جیل سے بات کرتے اور ملتے رہے۔

Advertisement

ان کے درمیان خطوط اور تحائف کا تبادلہ ہوا اور کورونا کی پابندی ہٹنے کے بعد جیل میں ہی ملاقاتیں ہونے لگیں، یہ آپ کو عجیب لگے گا لیکن لڑکی ہارلے کے باہر آنے کا بے تابی سے انتظار کر رہی تھی۔

بریہ سوٹن کا کہنا ہے کہ وہ 10 جنوری کو ہارلی سے باہر آنے کے بعد ملی، اب تک فون کالز اور جیل سے ملاقات کے بعد اسے آمنے سامنے دیکھنا، سوٹن کے لیے ایک مختلف تجربہ تھا۔

 اگلے ہی دن ہارلے نے اسے شادی کے لئے پرپوز کیا اور اس نے ہاں کردی، ایک مجرم ہونے کے باوجود سوٹن کو ہارلے سے کوئی شکایت نہیں ہے اور وہ اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

Advertisement

اس وقت یہ جوڑا لندن سے دور کارن وال میں ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہا ہے اور اب وہ اپنی زندگی ایک ساتھ شروع کرنے اور شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر