Advertisement
Advertisement
Advertisement

’جلد ہی زمین عطارد اور مریخ کی طرح غیر فعال ہو جائے گی‘

Now Reading:

’جلد ہی زمین عطارد اور مریخ کی طرح غیر فعال ہو جائے گی‘

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کا اندرونی حصہ متوقع رفتار سے زیادہ تیزی کے ساتھ ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا سیارہ ہمارے خیال سے بھی جلدی عطارد اور مریخ کی طرح غیر فعال ہو جائے گا۔

ای ٹی ایچ زیوریخ کے محققین کی جانب سے کی جانے والی ٹیم نے برِجمینائیٹ کی تھرمل خصوصیات کا مطالعہ کیا۔ یہ وہ بنیادی عنصر ہے جو زمین کے مرکز اور بیرونی پرت کے درماین دیوار بناتا ہے۔

اس سرحدی تہہ کی تھرمل کنڈگٹِویٹی اس بات کا تعین کرتی ہے کہ پگھلے ہوئے آئرن-نکل کور سے کتنی توانائی، اس سے اوپر موجود نسبتاً ٹھنڈے اور گاڑھے مینٹل تک جاسکتی ہے۔

کور-مینٹل کی سرحدی صورتحال دیکھنے کے لیے محققین کی ٹیم نے ڈائمنڈ اینول پریس پر لیزر کا استعمال کیا۔

جس سے انہیں معلوم ہوا کہ برجمینائیٹ ان کے خیال سے 1.5 گُنا زیادہ گرمائش کنڈکٹ کر سکتا ہے۔

Advertisement

جس کا مطلب ہے کہ ٹیکٹانک پلیٹس پہلے لگائے گئے اندازے سے زیادہ تیزی سے سست ہوجائیں گی۔

تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس عمل کو ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا۔

تحقیق ارضیات کے سائنس دان موٹوہیکو مراکمی اور ان کے بین الاقوامی ساتھیوں کی ٹیم نے کی۔

پروفیسر مراکمی نے بتایا کہ محققین کے نتائج زمین کی حرکات کے ارتقاء کے حوالے سے نیا نقطہ نظر دے سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زمین، عطارد اور مریخ جیسے دیگر چٹانی سیاروں کی طرح توقع سے زیادہ جلدی ٹھنڈی اور غیر فعال ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹ کی چربی ختم کرنے والا ’پانی‘ متعارف؛ مگر یہ کام کیسے کرتا ہے؟
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر