Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین سے خلاء میں بیکٹیریا منتقل ہونے کے متعلق حیران کن انکشاف

Now Reading:

زمین سے خلاء میں بیکٹیریا منتقل ہونے کے متعلق حیران کن انکشاف

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار عمودی ہواؤں کی وجہ سے بیکٹیریا دنیا سے خلاء میں دور دراز تک ممکنہ طور پر منتل ہوئے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تھیوری ان امکانات کے لیے بھی دروازے کھولتی ہے کہ زمین سے زندگی دوسرے سیاروں جیسے کہ مریخ یا اس سے آگے تک پہنچ گئی ہو۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے ماہرین نے یہ مشاہدہ ہوا کی رفتار کا بیکٹیریا کے سائز جنتے ذرّات پر ہونے والے اثر کا تخمینہ لگانے کے لیے ماڈل بنانے کے بعد کیا۔

انہیں معلوم ہوا کہ بیکٹیریا کو زمین کی سطح سے تیز رفتار عمودی ہواؤں پر 75 میل کی اونچائی پر لے کر جایا جاسکتا ہے اور شاید 93 میل کی اونچائی تک جا سکتے ہوں۔

یہ فاصلہ اس سے قبل پیمائش کیے گئے 47 میل کی اونچائی سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement

بیکٹیریا کے اس جگہ پر پہنچنے کے بعد خلاء میں موجود تیز رفتار خلائی دھول کے ذرّات انہیں زد میں لے کر زمین سے آگئے خلائی کی گہرائی میں پھینک سکتے ہیں۔

سربراہ مصنف ارجن بیریرا کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق سیاروں کے درمیان زندگی کے تبادلے کے امکان کے لیے سائنسی ثبوت پیش کرتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ دوسری سمت میں ہوا ہو۔

سائنس دانوں کا یہ کہنا ’پینسپرمیا تھیوری‘ کے پلڑے میں وزن ڈالتا ہے جس کے مطابق زمین پر زندگی دوسرے کسی سیارے سے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر