Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیارے زحل کے چاند کی برفیلی سطح کے نیچے سمندر ہونے کا امکان

Now Reading:

سیارے زحل کے چاند کی برفیلی سطح کے نیچے سمندر ہونے کا امکان

سیارہ زحل کا چاند 20 میل موٹی برف سے ڈھکا ہوا ہے لیکن اب ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ چاند کی جمی ہوئی موٹی سطح کے نیچے ایک سمندر پوشیدہ ہے۔

زحل کے بڑے چاندوں میں سب سے قریب ’میماس‘ کا قطر 246 میل کا ہے اور یہ سب سے چھوٹا فلکیاتی شے ہے جو اپنی کششِ ثقل کیوجہ سے گول ہے۔

ماہرین کے مطابق چاند کی تصاویر اور مشاہدات دیکھ کر بغیر جمے پانی کا کوئی اشارہ نہیں دِکھتا۔ لیکن کولوراڈو کے ساؤتن ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماڈل کے مطابق وہاں برف کی چارد کے نیچے ایک گہرا سمندر ہے۔

2014 میں ناسا کے کیسینی اسپیس کرافٹ کی جانب سے کی گئی پیمائشوں نے اشارہ دیا تھا کہ شاید سطح کے نیچے کچھ پانی ہو سکتا ہے، لیکن اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نئی تحقیق میں ٹیم نے اس کے سائز اور چھوٹے چاند کی تخلیق کی پیشگوئی کا جائزہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا کہ اس کی اندرونی گرمی کافی ہوگی جو پانی کو پہنے دے۔

Advertisement

سیٹرن  I کے نام سے جانا جانے والا چاند ’میماس‘ کا کُل رقبہ اسپین کے رقبے سے تھوڑا سا کم ہے۔

اس سطح پر برف کے ٹوٹنے یا پگھلنے کے کوئی ثبوت ماہرینِ فلکیات اور سیاروں کے سائنس دانوں کے پاس نہیں ہیں کہ وہ اس جہاں میں ایک پوشیدہ سمندر دیکھنے کی توقع کریں۔

ایس تحقیق کی رہنماء مصنفہ الیسا رہوڈن کا کہنا تھا کہ جب ہم میماس جیسی اشیاء کو دیکھتے ہیں، وہ چھوٹی، سرد مردار چٹان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میماس کو دیگر برفیلے چاندوں کے ساتھ گیلری میں رکھ دیں تو آپ اس کو دیکھ کر کبھی یہ نہیں کہیں گے کہ اس میں ایک سمندر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر