چین کے شمالی صوبے ہُوبے سے چار سو سال پُرانی وائنری (شراب بنانے کی جگہ) دریافت ہوئی ہے جس کا تعلق مِنگ سلطنت کے آخر اور چِنگ سلطنت کے شروع دور سے ہے۔
گزشتہ سال مارچ میں ہینگشوئی شہر کے ایک ضلع ٹاؤچینگ میں ایک جگہ سے کھدائی کے دوران شراب سازی کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹینک دریافت ہوئے تھے۔
ہُوبے کے صوبائی انسٹیٹیوٹ کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اگست سے نومبر کے دوران اس جگہ کی مکمل تحقیقات کیں۔
تحقیقات کی سربراہی مذکورہ بالا انسٹیٹیوٹ یو چیئنگ نے کی۔
ٹیم کے مطابق قدیم شراب سازی کے اڈے کی باقیات تین ہزار مربع میٹرز پر پھیلی ہوئی ہیں۔
کھدائی میں مبینہ طور پر گڑھوں، ڈرائینگ فیلڈز اور زیر زمین شراب صاف کرنے والے چولہے دریافت ہوئے ہیں۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مزید بتایا کہ اس اڈے کے ڈھانچے کے ساتھ کئی اشیاء بھی دریافت ہوئی ہیں۔ جن میں سیرامکس، دھات، شیشے اور خول کے ٹکڑے شامل ہیں۔
محققین نے یہ بھی بتایا کہ جگہ کا یہ طرز، ڈھانچہ اور پیمانہ چین میں نایاب ہے جو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو بلند کرتا ہے۔
بلکہ ٹٓاؤچینگ ضلع کا یہ علاقہ اُس دور کا واحد شراب سازی کا اڈا ہے جو شمالی چین میں کھودا گیا ہے۔
شمالی چین میں قدیم وائنریاں دریافت کی گئیں ہیں جن میں یوان سلطنت کے دور کی بھی شامل ہیں۔ یہ دور 1271 عیسوی سے 1368 عیسوی تک پھیلا ہوا ہے۔
جبکہ دریافت ہونے والی اس نئی وائنری کا تعلق مِنگ سلطنت سے معلوم ہوتا ہے جس کا دورانیہ 1368 عیسوی سے 1644 عیسوی تک ہے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا ماننا ہے کہ پیداواری سائٹ چِنگ سلطنت کے شروع میں بھی فعال تھی جس کا دورانیہ 1644 عیسوی سے 1911 عیسوی تک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
