Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘App Fog’ کا شکار اسمارٹ فون صارفین

Now Reading:

‘App Fog’ کا شکار اسمارٹ فون صارفین

چاہے انسٹاگرام ہو یا کینڈی کرش، ہم میں سے اکثر لوگ اپنے اسمارٹ فونز میں انسٹال ایپلی کیشن میں کھو جاتے ہیں۔

اب ایک نئی تحقیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لوگ کس حد تک اپنی ایپس میں مشغول رہتے ہیں۔

YouGov کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک شخص ایپس استعمال کرنے میں اتنا مشغول ہوتا ہے کہ اس کے لیے دوستوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

‘App fog’ کے نام سے جانا جانے والا یہ عمل اس کنفیوژن کے نتیجے میں ہوتا ہے جب دوستوں کو میسج کرنے کے لیے متعدد ایپس کا استعمال کیا جائے۔

اسمارٹ فون صارفین یہ بھول جاتے ہیں کون، کونسی ایپلی کیشن استعمال کرتا ہے اور نتیجتاً گفتگو میں حاضر نہیں رہ پاتے۔

Advertisement

YouGov کے ایک پول میں معلوم ہوا کہ تین میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ اس چیز کے نتیجے میں ان سے کوئی اہم تقریب چھوٹی ہوتی ہے۔

جبکہ 10 میں سے ایک نے کہا کہ اس کی وجہ سے ان کا دوستوں سے رابطہ ختم ہوا یا ان کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

نصف کے قریب-47 فی صد- لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف میسیجنگ ایپ استعمال کرتے اگر وہ سکتے ہوتے۔

1966 اسمارٹ فون صارفین سے لیے جانے والا سروے میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو دو ایپس استعمال کیا کرتے تھے ان میں 23 فی صد افراد ایپ فوگ کا شکار تھے۔

یہ شرح بڑھ کر 38 فی صد ہوگئی جب ایپس کی تعداد تین ہوئیں اور وہ لوگ جو پانچ یا اس سے زیادہ ایپس استعمال کرتے تھے ان میں یہ شرح 43 فی صد تک تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر