Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ریاست میں شہابِ ثاقب کا دھماکا

Now Reading:

امریکی ریاست میں شہابِ ثاقب کا دھماکا

امریکی ریاست پینسلوینیا کی ایک کاؤنٹی پِٹس برگ میں 2022 کی شروعات ایک شہابِ ثاقب کے دھماکے سے ہوئی۔

یکم جنوری 2022 بروز ہفتہ، مقامی وقت کے مطابق صبح 11:22 پر پِٹس برگ میں پُراسرار دھماکا سنائی دیا جس سے مقامی افراد شش و پنج میں مبتلا ہوگئے۔

اس دھماکے کے متعلق ناسا نے وضاحت پیش کی ہے کہ پینسلوینیا کے عین اوپر خلاء میں ایک شہاب ثاقب شدید دھماکے سے پھٹا ہے۔ جس کی دھمک مغربی پینسلوینیا میں محسوس کی گئی۔

ناسا نے شہابِ ثاقب واچ نامی اپنے ایک فیس بک پیج پر لکھا کہ اگر مطلع ابر آلود نہ ہوتا تو آگ کے گولہ روشن آسمان میں بھی دیکھا جاسکتا ہوتا۔ اندازے کے مطابق اس کی چمک چودھویں کے چاند سے تقریباً 100 گُنا زیادہ ہوتی۔

Advertisement

دھماکے نے پِٹس برگ کے رہائیشیوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا کیوں کہ وہاں اس وقت طوفان یا بجلی کڑکنے اور زلزلوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

تاہم ناسا کے GOES-16 موسمیاتی سیٹلائیٹ کو شہابِ ثاقب کا واضح اشارہ ملا جس کی بعد ازاں تصدیق ہوئی۔

ناسا کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود سینسرز نے ایٹماسفیئر سے گزرتے وقت شہابِ ثاقب کے ٹوٹنے کے دھماکے کی لہریں محسوس کی ہیں۔ اس وقت اُس کو شدید تپش اور رگڑ کا سامنا تھا۔

اندازے کے مطابق خلائی چٹان کا قطر تقریباً تین فِٹ (ایک میٹر) اور وزن آدھا ٹن کے قریب تھا۔ دھماکے سے خارج ہونے والی توانائی 30 ٹن دھماکا خیز مواد پھٹنے کے برابر تھی۔

ناسا کے مطابق اس حساب سے پھٹنے والا یہ شہابِ ثاقب، 2013 میں روس کے اوپر پھٹنے والے شہابِ ثاقب سے کافی چھوٹا تھا جس کے سبب نیچے ہزاروں کھڑکیوں ٹوٹ گئیں تھیں۔ اُس شہابِ ثاقب سے 4 لاکھ 40 ہزار ٹن دھماکا خیز مواد کے برابر توانائی خارج ہوئی تھی۔

Advertisement

چھوٹا سائز ہونے کی وجہ سے پینسلوینیا کے اوپر پھٹنے والا شہابِ ژاقب زمین پر نہیں پینچ سکا۔ ممکنہ طور پر پوری چٹان ایٹماسفیئر میں جل گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر