اگر آپ کو لگتا ہے 2021 تیزی سے گزر گیا تو آپ کو صحیح لگتا ہے اور ایٹمی گھڑی آپ کے اس خیال سے اتفاق کرتی ہے۔ یہ سال عمومی سالوں سے زیادہ تیزی سے گزرا ہے۔
سال کے اختتامی لمحوں میں جہاں عموماً لوگ گزشتہ 12 ماہ پرنظر ڈالتے ہیں وہیں کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ 365 دن پر لگا کر اُڑ گئے جبکہ کچھ کے لیے یہ ایام رِینگ رِینگ کر گزرے ہوتے ہیں۔
ٹائم زون کمپنی ٹائم اینڈ ڈیٹ میں موجود ماہرین کے مطابق 2021 عمومی سالوں کی نسبت چھوٹا سال تھا۔ جس کو ممکنہ طور پر کوئی انسان نوٹس نہیں کر سکتا تھا۔
کمپنی کے ایک سائنس کمیونیکیٹر گراہم جونزنے بتایا کہ گزشتہ سال گزشتہ سالوں کی نسبت تقریباً 65 ملی سیکنڈ چھوٹا تھا۔ یعنی یہ سال ریکارڈ پر نیا چھوٹا ترین سال ہے۔
اس سب کا دار و مدار زمین کے اپنے محور کے گرد گردش کرنے کی رفتار پر یے۔
اس رفتار میں معمولی سی تبدیلی دن کے اوسط دورانیے میں معمولی سے اضافے یا کمی کا سبب بن جاتا ہے۔
گراہم جونز کا کہنا تھا کہ اگر آپ پورا سال دن کے دورانیے پر نظر ڈالیں تو آپ مد و جزر دیکھ سکیں گے۔ اور جو چیزیں متاثر کرتی ہیں وہ ہے چاند کا مدار اور چاند کا زمین سے فاصلہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزید عوامل بھی اس چیز میں شامل ہیں،جیسے کہ سمندروں کا ٹھاٹھیں مارنا اور زمین کے اندرونی معاملات کا ہونا، لیکن حتمی طور پر اس کے متعلق نہیں سمجھا جا سکے ہے۔
گراہم نے مزید کہا کہ عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ زمین کی رفتار کافی عرصے سے کم ہو رہی ہے، جس کے سالوں کے دورانیے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
