Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدرتی درختوں سے ہزار گُنا مؤثر مصنوعی درخت

Now Reading:

قدرتی درختوں سے ہزار گُنا مؤثر مصنوعی درخت

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موسمیاتی تغیر سے بچنے کے لیے مکینیکل درختوں کے جنگلات بنائے جاسکتے ہیں  جن میں اس قسم کی ڈسکس ہوں گی جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر لیں گی۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر آف انجینیئرنگ کلاس لیکنر کی جانب سے بنائے جانے والے یہ درخت قدرتی درختوں سے ہزاروں گُنا زیادہ مؤثر ہیں۔

یہ درخت 5 فِٹ قطر کی ڈسکس کے عمودی کالم ہیں۔ ان کالموں میں یہ ڈسکس کے درمیان دو انچز کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔

ان ڈسکس کو ایک کیمیکل سے ڈھکا گیا ہے اور ان کی ترتیب وائنل ریکارڈز کی طرح رکھی گئی ہے۔

لگایا جانے والا کیمیکل ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پکڑتا ہے اور بھر جانے پر ایک بیرل میں گِر جاتا ہے جہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ نکل کر ایک بند جگہ چلی جاتی ہے۔

Advertisement

فی الحال قدرتی درختوں کے بر عکس ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔ درخت اکاربن ڈائی آکسائیڈ کو ٓکسیجن میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

ان مصنوعی درختوں کے تحت ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال تو لی جاتی ہے لیکن کسی دوسرے کام میں نہیں لائی جاتی۔

البتہ ذخیرہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لیے دیگر پروجیکٹس راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

اس جو سینتھیٹک ایندھن کی پیداوار کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کو ایئر کرافٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اقدام تیل اور گیس کی طلب میں کمی لائے گا۔

لیکنر نے تین بڑے مصنوعی درختون کے فارم کا منصوبہ تیار کیا ہے، جن میں سے ایک، جس کو محکمہ توانائی کی 25 لاکھ ڈالرز امداد سے بنایا گیا ہے، ایریزونا میں اس سال کے آخر میں کھول دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر