
ایک بیگ پیکر کو دنیا کی سب سے مہلک ترین مکڑی نے کاٹا لیکن وہ خارش زدہ سرخ زخم کو چھالہ سمجھ کر نظر انداز کرتی رہیں۔
38 سالہ آئیونا مک نیل نے مکڑی کے ان کے ٹخنے پر کاٹنے کے ایک دن بعد تکلیف میں اٹھنے کے بعد اپنے زخم کے متعلق مذاق بھی کیا۔
یہ مکڑی دنیا کے 10 مہلک ترین کیڑوں میں شامل ہوتی ہے۔
آئیونا کا کہنا تھا کہ وہ اگلے روز صبح 6 بجے انتہائی تکلیف میں اٹھیں۔ وہ صحیح طریقے سے چل نہیں سکیں اور انہیں متلی محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس متعلق انہوں نے اپنے دوست سے مذاق بھی کیا کہ اگر وہ مر گئیں تو کیا ان کی تدفین کے موقع پر وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ سب چمکیلے رنگ کے کپڑے پہن کر آئیں۔
آئیونا کو گزشتہ دسمبر میں میکسیکو کی 1082 فِٹ بلند منکی ماؤنٹین پر چڑھتے ہوئے مکڑی نے کاٹا تھا۔
آئیونا نے پہلی بار سرخ نشان اپنے بائیں ٹخنے پر واپس اترتے ہوئے دیکھا۔
اگلے روز تکلیف میں اٹھنے کے بعد انہیں اپنی ٹانگ پر دو نشانات دِکھے اور انہیں معلوم ہوا کہ یہ چھالے سے زیادہ کچھ ہیں۔
آئیونا خود کو اسپتال لے کر ھئیں لیکن راستے میں دو بار ان کو چکر آئے۔ اور جیسے جیسے زہر ان کے جسم میں پھیلا، ان کی ٹانگ سوج کر جامنی ہوتی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جسم میں زہر پھیلنے کی وجہ سے اسپتال میں سر سے پاؤں تک تھرتھرا رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے دیکھا تو انہیں فوراً علم ہوگیا کہ انہیں مکڑی نے کاٹا ہے اور انہوں نے آئیونا کو بتایا کہ زہر ان کے ٹِشوؤں کو کھا رہا ہے۔
آئیونا نے واپس انگلینڈ کی پرواز پکڑی اور سیدھی لندن کے ٹراپِکل ڈِیزیز اسپتال گئیں جہاں انہوں نے کرسمس بھی گزاری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News