کیوو کے رائل بوٹنک گارڈنز کے سائنس دانوں نے نئے دریافت ہونے والے درخت کا نام ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھ دیا۔
سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ مشہور اداکار کی جانب سے برساتی جنگلات کو کٹنے سے بچانے کے لیے کی جانے والی مدد پر انہیں خراج پیش کریں۔
یوویریوپسِس ڈی کیپریو کا نام پانے والا یہ درخت صرف افریقی ملک کیمرون میں اُگتاہے۔
یہ جنگل اپنی ناقابلِ یقین حیاتیاتی تنوع کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
کیوو کے ڈاکٹر مارٹن چِیک کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ اداکار نے ایبو کے جنگل کی کٹائی رکوانے میں اہم مدد کی ہے۔
جنگلات کا تحفظ کرنے والے اور سائنس دانوں کو اس منصوبے کا علم ہونے کے بعد کافی تشویش تھی کہ ایبو جنگل میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
وسطیٰ افریقا میں سب سے بڑا برساتی جنگل، جس کو نسبتاً کم کاٹا گیا ہے، پینن لوگوں کا گھر ہے۔ ان کے علاوہ اس میں منفر جڑی بوٹیاں اور جنگلی حیات بھی آباد ہیں جن میں گوریلا، چمپس اور برساتی ہاتھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی ماہرین نے کیمرون کی حکومت کو خط لکھا کہ وہ جنگل میں موجود ناپید ہونے کے دہانے پر کھڑے قیمتی جانور اور پودوں کی انواع کو دستاویزی شکل دیں۔
اس مسئلے کو ڈی کیپریو نے اٹھایا اور سوشل میڈیا پر موجود ان کے لاکھوں فالوورز نے مہم کو جاندار بنا دیا۔
بعد ازاں حکومت نے کٹائی کی اجازت کے ارادے کو منسوخ کیا۔ تاہم جنگل کو ابھی بھی سرکاری سطح پر نیشنل پارک قرار دینا باقی ہے۔
سائنس دانوں درخت کو نام PeerJ نامی سائنسی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں دیا۔
’ڈی کیپریو‘ درخت پہلا پودا ہے جس کو 2022 میں آفیشلی کیوو کے سائنس دانوں نے نام دیا ہے۔
اس چھوٹے سے سدا بہار درخت کے چمکیلے پیلے پھول ہوتے ہیں جو اس کے تنے سے اگتے ہیں۔یہ لینگ لینگ خاندار کا ممبر ہے۔
یہ جنگل کے ایک چھوٹے سے حصے میں پایا گیا ہے اور اس کو بڑے خطرات لاحق ہیں۔
گزشتہ برس دنیا بھر سے 200 سے زائد پودوں اور فنگئی کو کیوو سائنس دانوں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے آفیشلی نام دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
