
کراچی میں بس کنڈکٹر کے بیچ سڑک پر انوکھے کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
کراچی میں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال خستہ حالی کا شکار ہے وہیں بس ڈارئیورز کے اوور ٹیک اور سڑک پر دوسرے بس والوں سے آگے نکلنے کی ریس کی وجہ سے آئے دن حادثات پیش آتے ہیں۔
لیکن اب بس کنڈکٹرز بھی سڑک پر انوکھے کرتب دکھا کر اپنی جان خطرے میں ڈالنے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کنڈکٹر چلتی بس میں اسٹنٹ کر رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کنڈکٹر تیز رفتار چلی بس کے دروازے پر لوہے کے سریے (Rod) کی مدد سے تیڑھا ہوجاتا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔
جبکہ سڑک پر بس کے پیچھے موٹر سائیکل پر موجود لڑکے اس شخص کی ویڈیو بنا رہے ہیں تاہم بس کنڈکٹر کرتب کرتے ہوئے کسی بھی خطرناک حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News