Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی کے باہر رگبی کی بال جیسا سیارہ دریافت

Now Reading:

نظامِ شمسی کے باہر رگبی کی بال جیسا سیارہ دریافت

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نظامِ شمسی کے باہر دور فاصلے پر ایک سیارہ دریافت ہوا ہے جس کی شکل رگبی کی بال جیسی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق اس سیارے کی عجیب و غریب شکل اس کے مرکزی ستارے کی گریویٹیشنل قوت کی وجہ سے ہے۔

WASP-103b نامی شدید گرم سیارہ زمین سے 1000 نوری سال کی دوری پر ہے۔

WASP-103b کی دریافت 2014 میں ہوئی تھی۔

یونیورسٹی آف جنیوا کے بیان کے مطابق نظامِ شمسی کے باہر موجود اس سیارے کو ’گرم مشتری‘ خیال کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد دنیاوی ایک دن کے میں چکر لگا لیتا ہے، جو اس کو اپنے ستارے کے نہایت قریب رکھتا ہے اور اس کی کششِ ثقل بہت زیادہ ہے۔

Advertisement

اس سیارے میں بننے والی لہری قوتیں بالکل ویسی ہی ہیں جیسی چاند ہمارے زمین کے سمندروں میں بناتا ہے لیکن بہت شدید طریقے سے۔

تحقیق کے شریک مصنف یان ایلیبرٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کیوں کہ اس کی ستارے سے بہت قربت ہے، اس لیے انہیں شبہ تھا کہ اس سیارے میں بہت بڑی لہریں بنتی ہوں گی۔

WASP-103b کے متعلق نئے مشاہدات کریکٹرائزنگ ایگزو پلینٹس سیٹلائیٹ(CHEOPS) سے حاصل ہوئیں۔ یہ ایک یورپی اسپیس ٹیلی اسکوپ ہے جو دسمبر 2019 میں لانچ کی گئی تھی۔

محققین نے ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اور ریٹائر کر گئی اسپٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ کے گزشتہ مشاہدات بھی استعمال کیے۔

یہ نئی تحقیق آسٹرونومی اینڈ آسٹرو فزکس نامی جرنل کے جنوری 2022 کے ایڈیشن میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کی رہنمائی سوزانا بیروس  نے پرتگال کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس آسٹرو فزکس اینڈ سائنز کی ایک محقق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر