Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کرایہ دار کو زیر جامہ تحفے میں دینا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

خاتون کرایہ دار کو زیر جامہ تحفے میں دینا مہنگا پڑگیا
خاتون

خاتون

بھارت میں ایک مالک مکان کا اپنی خاتون کرایہ دار کو زیرجامہ تحفے میں دینا مہنگا پڑگیا۔

بھارت کے شہر بینگالورو میں 42 سالہ اسکول ٹیچر نے ایک مالک مکان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مجھے 42ویں سالگرہ کے موقع پر زیر جامہ تحفے میں دیے اور پھر وہ پہن کر سامنے آنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ہمارے پاس اسکول ٹیچر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے کہ میرے مالک مکان نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے اور سالگرہ پر زیر جامہ تحفے میں دینے کے بعد مجھے کہا کہ ہم ساتھ گھومنے چلتے ہیں اور تم یہی پہن کر آنا اور پھر مجھے دکھانا۔

خاتون نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں 12 سال سے اسی مکان میں کرایہ دار ہوں اور اسکول میں پڑھاتی ہوں لیکن ایسا پہلی بار میرے ساتھ ہوا، جب مجھے مالک مکان کی جانب سے تحفہ ملا تو میں بہت خوش ہوئی جو ایک باکس کی شکل میں تھا لیکن جیسے ہی میں نے باکس کھولا تو میں حیرت زدہ رہ گئی۔

اسکول ٹیچر خاتون نے الزام عائد کیا کہ میرے مالک مکان نے غیر ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی کہا اور مجھے مسلسل فون پر تنگ کرتا رہا، یہاں تک کہ جب میں نے بات ماننے سے انکار کردیا تو ایک دن مجھے گھر میں بند کرکے باہر سے تالا لگادیا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ہم نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ہمیں ابتدائی تفتیش میں یہ پتہ چلا ہے کہ مالک مکان اور خاتون میں مکان خالی کرانے سے متعلق کئی سالوں سے مسئلہ چل رہا ہے لیکن خاتون مکان خالی کرنے پر راضی نہیں ہے تاہم خاتون کی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے کہ انہیں ایک رات گھر میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیا گیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہم خاتون ٹیچر ہراساں کرنے کے معاملے کی چھان بین کررہے ہیں اور اگر اس میں سچائی ثابت ہوئی تو ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر