
گھرکا صفایاکرتے وقت چور کو بھوک لگ گئی اور کچن میں کھچڑی بنانے کے لئے رکا جہاں پولیس نے پکڑلیا۔
بھارت میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات سامنے آئی جہاں چور ایک گھر سے قیمتی سامان لوٹ رہا تھا اچانک اسے بھوک نے پریشان کیا جس پر اس نے کچن کا رخ کیا، کچھڑی پکانے کے لئے رک گیا اور یہی اس کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی کیونکہ پڑوسیوں کے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
چور گوہاٹی کے علاقے میں ایک گھر میں اس وقت گھسا جب گھر کے مالکان باہر تھے تاہم پڑوسیوں کو اس کی موجودگی کا احساس اس قت ہوا جب اس نے کھچڑی پکانا شروع کی جس کی پڑوسیوں نے کچن سے آوازیں سنیں، پڑوسیوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
آسام پولیس نے منگل کو ٹویٹر پر مزاحیہ انداز میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ چور کی تو کچھڑی پک گئی۔
کچھڑی کے بہت سے صحت کے فوائد کے باوجود پتہ چلتا ہے کہ چوری کی کوشش کے دوران کھچڑی پکانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
The curious case of a cereal burglar!
Despite its many health benefits, turns out, cooking Khichdi during a burglary attempt can be injurious to your well being.
The burglar has been arrested and @GuwahatiPol is serving him some hot meals. pic.twitter.com/ehLKIgqcZr
— Assam Police (@assampolice) January 11, 2022
اس پوسٹ پر پولیس افسر نے لکھا چور کی تو کچھڑی پک گئی۔
Iski to khichdi pak gayi! https://t.co/up2GBh6zgq
— Hardi Singh (@HardiSpeaks) January 11, 2022
پولیس کی مزاحیہ ٹویٹ پر بہت سے لوگوں کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔
ایک صارف نے لکھا ارد گرد اناج چوروں سے ہوشیار رہیں!
ایک اور صارف نے کہا میرے خیال میں وہ صبح سے چوری کی پلاننگ کے موڈ میں تھا اس لیے ایک لقمہ کھانا بھی بھول گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News