Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ارب سورج کے برابر توانائی خارج کرنے والا ستارہ دریافت

Now Reading:

ایک ارب سورج کے برابر توانائی خارج کرنے والا ستارہ دریافت

ماہرینِ فلکیات نے خلاء میں ایک میگنیٹا ستارے کی نشان دہی کہ ہے جس میں سے سیکنڈ کے دسویں حصے میں ایک ارب سورج کے برابر توانائی کا اخراج ہو رہا ہے۔

میگنیٹار وہ نیوٹرون ستارے ہوتے ہیں جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے پاس انتہائی طاقت ور مقناطیسی فیلڈ ہے۔

یہ ستارہ، جس کو ’خلائی بلا‘ کیا نام دیا گیا ہے، زمین سے اندازاً 1.3 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر Sculptor نامی کہکشاؤں کے گروہ میں ہے۔

یونیورسٹی آف ویلنسیا کے محققین کے مطابق دھماکے سے پھٹنے کے عمل کے دوران، میگنیٹار اتنی توانائی کا خارج کرتا ہے جتنی سورج ایک لاکھ سالوں میں بناتا ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر وِکٹر ریگلیرو کا کہنا تھا کہ میگنیٹار کے دھماکے کا دورانیہ تقریباً سیکنڈ کے دسویں حصے کے برابر تھا جس کو 15 اپریل 2020 کو دریافت کیا گیا تھا۔

Advertisement

میگنیٹارز، نیوٹرون اسٹارز کے تحت ایک کیٹگری ہے جس کی مقناطیسی فیلڈز انتہائی شدت کی ہوتی ہیں۔

نیوٹرون اسٹارز وہ ستارے ہوتے ہیں جو زمین کے وزن سے پانچ لاکھ گُنا زیادہ وزن رکھتے ہیں لیکن ان کا قطر صرف12.4 میل کا ہوتا ہے۔

اس ستارے میں شدید نوعیت کے دھماکے ہوتے ہیں لیکن ان کا دورانیہ سیکنڈوں کے حصوں پر محیط ہوتا ہے۔ ان کی شناخت اور مطالعہ اس لیے مشکل ہوتا ہے۔

نئی تحقیق میں محققین نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں موجود اے آئی ایم آلے کا استعمال کیا تاکہ GRB2001415 نامی میگنیٹار کی چمک میں اتار چڑھاؤ کا مطالعہ کیا جاسکے۔

اس تکنیک نے ٹیم کو میگنیٹار کے دھماکے کا دورانیہ اور شدت ریکارڈ کرنے کا موقع دیا۔

تاہم ستارے پر ہونے والے ان دھماکوں کی وجہ واضح نہیں ہے۔

Advertisement

محققین کا خیال ہے کہ ایسا ستارے کے مقناطیسی دائرے میں عدم استحکام کی وجہ سے ہو یا اس کی سرزمین میں آنے والے زلزلوں کی وجہ سے ایسا ہوتا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر