Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تغیر کے سبب آثارِ قدیمہ کے 22500 مقامات خطرے میں

Now Reading:

موسمیاتی تغیر کے سبب آثارِ قدیمہ کے 22500 مقامات خطرے میں

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں موجود آثارِ قدیمہ کے حوالے سے اہمیت کے حامل 22 ہزار 500 مقامات موسمیاتی تغیر کے سبب شدید خطرے کا شکار ہیں۔

اگر بدلتے موسم نے اس ہی طرز سے پِیٹ لینڈ کو خشک کرنا جاری رکھا تو اس میں دفن اشیاء تباہ ہو سکتی ہیں۔

پِیٹ لینڈ ایسے مرطوب خطے ہوتے ہیں جن میں پانی کی بہتات اور آکسیجن کی کمی غذا کو خراب نہیں ہونے دیتی اور یہ حیاتیاتی تنوع اور پانی کو بچانے کے کام بھی آتے ہیں۔

ان خطوں کی مٹی میں کیوں کہ آکسیجن بہت کم ہوتی ہے تو آرگینک مٹیریل جیسے کہ لکڑی، چمڑا اور بعض معاملات میں انسانی گوشت بھی خراب نہیں ہوتا۔

اس کا مطلب ہے کہ صدیوں پرانی چیزیں جو اس زمین کے نیچے موجود ہیں وہ نکالی جاسکتی ہیں۔

Advertisement

ان علاقوں میں دریافت ہونے والی سب سے مشہور شے لِنڈوں مین ہے۔ یہ ایک انسان کا محفوظ جسم تھا جس کے متعلق خیال تھا کہ وہ فولاد کے دور کا ہے۔

یہ جسم 1984 میں چیشائر کے پیٹ باگ سے دریافت ہوا تھا۔

اس شخص کے اندرونی اعضاء اتنی صحیح حالت میں تھے کہ محققین اس کی آخری خوراک تک کا تعین کرنے کے قابل تھے۔

وِنڈولینڈا ٹرسٹ کے ڈائریکٹر اور رومی قلع میگنا کے چیف ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر اینڈریو برلے کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے یہ جگہ خشک ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میگنا کی مستقل نگرانی ہمیں ڈیٹا مہیا کرے گی جسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہوگی کہ کس حد تک موسمیاتی تغیر، شدید بارشیں، ہیٹ ویوز اور خشک سالی، آثارِ قدیمہ کی اس قیمتی جگہ کو متاثر کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر