Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنس دانوں نے مینڈکوں کی قدرتی ٹانگیں اُگا دیں

Now Reading:

سائنس دانوں نے مینڈکوں کی قدرتی ٹانگیں اُگا دیں

سائنس دانوں نے پانچ دواؤں کے مرکب سے مینڈک کی کھوئی ہوئی ٹانگیں دوبارہ اُگا دیں۔ سائنس دان یہ تکنیک اب مملیوں پر آزمائیں گے۔

بڑی عمر کے مینڈک جو قدرتی طور پر دوبارہ اعضاء بڑھانے کے قابل نہیں ہوتے، ٹیم نے ان پر ادویات کا استعمال کرتے ہوئے اور زخموں کی جگہ سیلیکون کا جامہ لگا کر دوبارہ ٹانگیں اُگا دیں۔

18 ماہ کے عرصے میں مینڈکوں کی ٹانگیں تقریباً مکمل طور پر فعال ہوگئیں، جس میں بغیر ہڈی کے پنجے بھی شامل ہیں جنہیں وہ تیرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

امریکی محققین پُرامید ہیں کہ ان کا طریقہ کار ان کے مقصد یعنی انسانوں میں دوبارہ ہاتھ پیروں کے اُگنے کی جانب ایک قدم مزید آگے لے کر جائے گا۔

فی الحال، قدرتی طور پر دوبارہ فعال ہاتھ پیروں تک لاکھوں لوگوں کی رسائی نہیں ہے جو ٹراما، ذیابیطس یا دیگر وجوہات کی بنا پر اپنے ہاتھ پیر کھو چکے ہیں۔

Advertisement

یہ تحقیق میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی اور بوسٹن میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی کے وائز انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے کی۔

ٹفٹس یونیورسٹی کے ایلن ڈسکوری سینٹر کی ریسرچ ایفیلی ایٹ اور تحقیق کی مصنفہ نروشا مُروگن کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ جو ادویات انہوں نے چنیں وہ تقریباً پوری ٹانگیں بنانے میں مدد گار ثابت ہوئیں۔

ٹیم یہ ری جنیریٹِو عمل افریقی مینڈکوں پرکیا جو ٹانگوں سے محروم تھے۔

مینڈکوں کے زخموں کو سیلیکون کیپ سے ڈھکا گیا جس میں سِلک پروٹین جیل تھا جو پانچ دواؤں کے مرکب سے پھرا ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر