
جب سے کورونا کی عالمی وباء پھیلی ہے آئے دن نِت نئے ٹوٹکے کورونا سے بچاؤ کے لیے واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر پھیلتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہوتی۔
لیکن حال ہی میں ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مخصوص الکوحلک مشروب ہے جو کووڈ کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریڈ وائن کے پینے سے کووڈ انفیکشن کے خطرے میں کمی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ ریڈ وائن کورونا کے خلاف دفاعی اثر رکھتی ہے۔
تحقیق میں 4 لاکھ 73 ہزار 957 رضا کاروں نے شرکت کی جن میں سے 16 ہزار 559 افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔
تحقیق میں پھر ایک ماڈل استعمال کیا گیا جس میں ان نتائج تک پہنچنے کی کوشش کی گئی کہ کس طرح مختلف الکوحلک مشروبات لوگوں کو کورونا کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں کتنے مؤثر ہوتے ہیں۔
ماڈل سے معلوم ہوا کہ وائن کووڈ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہتر ثابت ہوئی جبکہ دیگر الکوحلک مشروبات کارگر نہیں تھے۔
مطالعے میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے ایک ہفتے میں پانچ یا اس سے زیادہ گلاس ریڈ وائن پی تھی ان میں وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات 17 فی صد کم تھے۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ خطرے میں کمی کی وجہ ممکنہ طور پر وائن میں موجود پولی فینول کی بڑی مقدار ہو سکتی ہے، جو نزلے اور سانس کے دیگر معاملات میں مدد کے لیے جانا جاتا ہے۔
میسر ڈیٹا کا تجزیہ چین کے شینژین کینگننگ اسپتال میں ہوا اور یہ تحقیق فرنٹیئر اِن نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News