
وال مارٹ پر 5 لاکھ ڈالرز کے عوض بچہ خریدنے کی کوشش میں 49 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ امریکی ریاست ٹیکسز سے تعلق رکھنے والی خاتون کو تیسرے درجے کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ربیکا لینیٹ ٹیلر کو گزشتہ ہفتے بچے کی خرید و فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹیکسز کے شہر کروکیٹ میں بچہ اپنی والدہ کے ساتھ سیلف-چیک آؤٹ لائن میں تھا، جب ایک سفید فام خاتون وہاں پہنچیں۔
کروکیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے خبر رساں ادارے کی درخواست پر فوری کمنٹ نہیں کیا۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ ٹیلر کے پاس قانونی نمائندگی ہے یا نہیں، اور خبر رساں ادارے کو ان کا کمنٹ لینے کے لیے ان تک رسائی نہیں ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیلر نے بچے کے سنہرے بالوں اور نیلی آنکھوں پر تبصرہ کرنا شروع کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ انہیں یہ بچہ کتنے میں خریدنا چاہیئے۔
بچے کی والدہ نے ٹیلر کے اس تبصرے کو ہنسی میں ٹالنے کی کوشش کی۔
ٹیلر نے کہا ان کی گاڑی میں ڈھائی لاکھ ڈالرز موجود ہیں اور وہ اس بچے کے لیے اتنے ادا کریں گی۔
والدہ نے کہا کہ ایسا کسی قیمت پرنہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ نے بتایا کہ ٹیلر کے ساتھ ایک اور عورت بھی تھی جس نے بچے کا نام پوچھا۔ لیکن والدہ نے بچے کا نام نہیں بتایا۔
ٹیلرنے والدہ کو بتایا کہ وہ کافی عرصے سے بچہ خریدنا چاہتی تھیں۔
بچے کی والدہ نے کہا کہ وہ دونوں بچے سے دور رہیں اور انہوں نے دونوں خواتین کے جانے کا انتظار کیا۔
ٹیلر نے والدہ کو بعد میں ڈھائی لاکھ کے بجائے پانچ لاکھ ڈالرز کی پیش کش کی۔
گرفتاری کے بعد ٹیلر کو ہیوسٹن کاؤنٹی میں 50 ہزار ڈالرز کے ضمانتی بانڈ پر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News