Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین سے 4000 نوری سال کے فاصلے پر موجود پُر اسرار شے

Now Reading:

زمین سے 4000 نوری سال کے فاصلے پر موجود پُر اسرار شے

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین سے 4000 نوری سال کے فاصلے پر ایک ایسی پُراسرار چیز دیکھی گئی ہے، جس کے جیسی کوئی چیز خلاء میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ وہ انتہائی طاقتور مقناطیسی فیلڈ کا حامل ایک نیوٹرون اسٹار یا وائٹ ڈوارف- ستاروں کا منہدم مرکز – ہو سکتا ہے جس کو میگنیٹار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

میگنیٹار وہ نیوٹرون ستارے ہوتے ہیں جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے پاس انتہائی طاقت ور مقناطیسی فیلڈ ہے۔

کائنات میں گھومنے والی اس پُر اسرار شے شعاؤں کی ایک بیم نکلتی ہے اور ہر 20 منٹ میں ایک منٹ یہ رات کے آسمان پر سب سے چمکیلے شے ہوتی ہے۔

مشاہدوں میں دیکھا گیا کہ یہ پُر اسرار چیز ایک گھنٹے میں تین بار بڑی مقدار میں توانائی خارج کرتی ہے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کی فلکیاتی طبعیات دان ڈاکٹر نتاشہ ہرلے-واکر رہنمائی میں ماہرین کی ٹیم نے یہ دریافت کی۔

ان کی ٹیم کائنات میں ریڈیو لہروں کی نقشہ سازی کر رہی تھی جب ان کے سامنے یہ ممکنہ میگنیٹار آیا۔

ڈاکٹر نتاشہ کا کہنا تھا کہ یہ شے ہمارے کچھ گھنٹوں کے مشاہدوں کے دوران کبھی ظاہر ہو رہا تھا کبھی غائب ہو رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔ یہ کس بھی ماہرِ فلکیات کے لیے پُر اسرار ہوتا کیوں کہ آسمان میں اس جیسی کوئی چیز نہیں جانی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے قریب بھی ہے، تقریباً 4000 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر